سلفی کا بڑھتا ہوا رجحان

Posted on at


 

 

سلفی کا لفظ کہی لوگوں کے لئے نیا ہو گا سلفی اس تصویر کو کہتے ہے جو انسان خود لے اور  پھر اسے سوشل میڈیا جیسے کہ فیس بک یا انسٹاگرام پر دے دیا جائے . ماہرین کے مطابق یہ خود پسندی کی جنونی انتہا ہے اور اس سے کافی زیادہ دماغی پیچیدگیاں  پیدا ہوتی ہیں. دنیا کے کہی بارے نام جیسا کہ جسٹن بیبر بھی سلفی لینے کے نشے میں مبتلا ہے ااور نوجوان نسل بھی ان کی دیکھا دیکھی اس میں مبتلا ہو رہی ہے.

سلفی اتنی زیادہ مقبول ہو گی ہے کہ آکسفورڈ ڈیکشنری نے سلفی کو ٢٠١٣ کا لفظ قرار دیا . تحقیق کے مطابق صرف انسٹاگرم پر ٣١ ملین تصوریں ہیں جن کے ساتھ سلفی کا ٹیگ ہے. اور پیو انٹرنیٹ اینڈ امریکن ادارے کی تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ سلفی لینے میں نوجوان نسل اگے ہے تقریبآ ٩٨% نوجوانوں نے ایک سلفی انسٹاگرام پر لگایی  ہوئی ہے.

بہت سے ماہرین کے مطابق سلفی کے اچھے اور برے فائدے ہے  سائمن کے مطابق سلفی ایک اچھی چیز ہے اس سے انسان میں خود اعتمادی  پیدا ہوتی ہیں اور جب دوسرے لوگ ان کی سوشل میڈیا پر تعریف کرتے ہیں تو اس سے وہ اچھا محسوس کرتے ہے سلفی خاص طور پر لڑکیوں کے لئے اچھی  ہے کیوں کہ لڑکیوں کو شروع سے ہی سکھایا جاتا ہیں کہ جتنی چپ رہے گی ان کے لئے اچھا ہے جس سے وہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتی ہے جب وہ اپنی سلفی لگاتی ہے تو وہ خود اپنی میں تھوڑا اعتماد محسوس کرتی ہے جو کہ ان کے لئے بہت اچھا ہے

کچھ ماہرین کے مطابق سلفی معاشرے کی جنونی حد تک خود پسندی کو ظاہر کرتی ہے جزبل . کوم کے نے آرٹیکل کے "کرائ فار ہیلپ " کے مطابق سلفی انسان میں جنسی خواہشات  کو بڑھنے میں بھی مدد دیتی ہے اور سلفی کے ذریعے عورتوں میں یہ بات بھی بڑھ رہی ہے عورتوں کی سب سے بڑی  خوبی ان کی صرف خوبصورتی ہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جب کوئی اس بندے کی تعریفکرتا ہے تو اس میں غرور بھی بڑھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انسان میں خود پسندی بھر بھرتی ہے جس سے بہت سی نفسیاتی بیماریاں پیدا ہوتی ہے اب تو پہلی دنیا کے ممالک میں   ہر ہسپتال میں سلفی اوبسسڈ  کے نام سے سیل بھی کھل گئے ہیں جہاں ان لوگوں کا علاج ہوتا ہے جو سلفی لینے کے جنوں میں مبتلا ہو گئے ہے



About the author

160