(برقی موٹر سائیکل (توانائی کی بچت لیکن رفتار کم

Posted on at


ماضی میں ہولی وڈ کی فلم ‘‘ریٹرن آف دی جڈائی’’ میں ‘‘امپیریئل بائیکس’’ کے ذریعے برقی توانائی سے چلنے چلنے والی موٹر سائیکلوں کا تصور سامنے آیا تھا۔ جسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جارہی ہیں اور ایک ایسی بائیک تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو برقی توانائی سے تیز رفتار سفر ممکن بنا سکے۔



ایسی ہی ایک کوشش جوہامر جی نامی برقی موٹر سائیکل بھی ہے۔ اس کی ساخت عام موٹر بائیکس سے خاصی مختلف ہے۔ اس میں روایتی اسپیڈ و میٹر اور بیٹری لیول میٹر نہیں ہیں، بلکہ انہیں ۲۔۴ انچ کے عقبی منظر دکھانے والے ہائی ریزولیشن دو کلر اسکریز ہی نصب کردیا ہے۔



اس کے ہینڈل میں ہی اس کے تمام کنٹرولز ہیں عام بائیکس کے برعکس اس کا کوئی کنٹرول پیروں سے نہیں ہوتا یہاں تک کہ گیئر اور بریک بھی نہیں۔ ‘‘جوہامر’’ بائیکس کا سپینشن اسے سبک رفتاری سے چلنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔



جو ہامر بائیکس اگرچہ اسٹائیلش ہونے کے ساتھ ساتھ کم خرچ اور توانائی کی بچت کرتی ہیں لیکن ان کی رفتار اس معیار کو نہیں پہنچ سکی ہے جس کی توقع کی جارہی تھی۔ اس میں گیارہ کلو واٹ کی موٹر نصب کی گئی ہےجو پچھلے پہیے سے منسلک ہے۔



یہ موٹر بائیک کے وزن ۴۰۰ پائونڈ اور اس پر سوار ہونے والے کے وزن کے ساتھ، ۱۴ ہارس پاور کی قوت کے ساتھ صرف ۶۲ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ جب کہ توقع یہ کی جارہی تھی کہ اس کی رفتار ۲۰۰ میل فی گھنٹہ تک جائے گی۔



اس میں لیتھیم آئن بیٹری نصب کی جاتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کانیا ماڈل ۱۵۰ کلومیٹر فی گھنٹہ تک جائے گا بلکہ اس کی بیٹری کی لائف بھی زیادہ ہوگی اور اس کی موٹر چار برس تک قابل استعمال رہے گی۔



About the author

160