پانی انسانی زندگی کا اہم جز دوسرا حصہ

Posted on at


اب میں آپکو ایک اور مثال دے کر بتاتا ہوں کہ پانی ہماری زندگی کیلئے کیسے اہمیت رکھتا ہے ۔ انسان پھل بھی کھاتا ہے ۔ فرض کریں ایک آم کا درخت ہے ۔ شروع میں ہم نے اس پر کافی محنت کی اس کو وقت پر پانی لگایا ۔ اب اس پر کچھ عرصے بعد پھل لگنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اب ہم اس کی دیکھ بھال یعنی کہ پانی لگانا چھوڑ دیں تو اس کا پھل کمزور ہو جاۓ گا اور نیچے گر جاۓ گا ۔ اسطرح ہماری ساری محنت ضائع ہو جاۓ گی ۔



پانی کی بہت سی مختلف شکلیں ہیں ۔ پانی کا ایک زریعہ بارش کا پانی ہے ۔ جو خدا کی طرف سے آسمان سے برستی ہے ۔ جب کہ اس کا دوسرا طریقہ برف ہے ۔ برفانی اور ٹھنڈے علاقوں میں جب سردیوں کے موسم میں پھاڑوں پر برف جمتی ہے تو یہی برف گرمیوں کے موسم میں پگلھنا شروع ہو جاتی ہے ۔ یہ پانی اپنا راستہ خود بناتا رہتا ہے ۔ اس سے پھر بعد میں نہریں نکالی جاتی ہیں ۔



پانی کا زیادہ تر مسئلہ ریگستان کے علاقوں میں ہوتا ہے ۔ جہاں پر بہت زیادہ گرمی ہوتی ہے اور پانی کا بھی کوئی خاص بندوبست نیں ہوتا ہے ۔ یہ مسئلہ صرف غریب ممالک کے ریگستان میں ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پاکستان اور بھارت ۔ ان دونوں ممالک کی عوام جو ان علاقوں میں رہتے ہیں ۔ ان کو پینے کیلئے صاف پانی بھی نہیں ملتا ۔ یھاں کے لوگ بارش سے حاصل سے شدہ پانی پیتے ہیں ۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کے جانور بھی یہی پانی پیتے ہیں ۔



میرے اس موضوع سی آپ اچھی طرح اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پانی انسان کی زندگی میں کافی اہمیت رکھتا ہے ۔


مہربانی کر کے مجھے ٹویٹر پر فالو کریں آپکی سپورٹ کا بہت بہت شکریہ


https://twitter.com/AmirAnnex



About the author

160