الوچہ

Posted on at



گرمیوں کا پھل الوچہ ایک بہت ہی مزیدار پھل ہے اور یہ سرخ رنگ کا اور سبز رنگ کا ہوتا ہے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ خاص طور پر گرمیوں میں بہت کھایا جاتا ہے اس کا رس میٹھا اور کھٹا ہوتا ہے اور جب یہ  پک  جاتا ہے تو میٹھا ہو جاتا ہے اگر کچا ہو تو یہ بہت کھٹا یعنی ترش ہوتا ہے


اور جب یہ پھل پکتا ہے تو اسے سوکھا کر بھی بیچا جاتا ہے اور اسے الو بخارا کا نام دیا جاتا ہے اس کی ایک سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے اور اس میں بہت سی توانائی بھی موجود ہوتی ہے اور اسے ایک خاص بیماری کے لئے بھی کثرت سے استمعال کیا جاتا ہے



اور اس بیماری کا نام ہے یرقان یرقان ایک بہت ہی گندی بیماری ہے اور یہ گندی چیزیں کھانے سے اور گندا پانی پینے سے گرم چیزیں کھانے سے اور صفائی نہ رکھنے کی وجہ سے ہوتی ہے اور اس بیماری کے لئے الوچہ یعنی الو بخارا سب سے بہترین دوا کے طور پر لوگ اس کو کثرت سے استمعال کرتے ہیں اسے اس طریقہ سے استمعال کیا جاتا ہے ،ایک مٹی کے برتن میں اسے پوری رات کے لئے بگھو کر رکھا جاتا ہے اور صبح نہار پیٹ اسے پی جاتا ہے اور یرقان جیسے مرض میں کافی کمی ہوتی ہے



پھل تو سارے ہی انسان کی صحت کے لئے بہتر ہوتے ہیں لیکن الوچہ بھی اللہ کی نعمت ہے میں سے ایک نعمت ہے اس لئے جو بھی پھل بازار میں موسم کے حساب سے آیئے تو اسے ضرور کھانا چایئے



About the author

160