سرسوں کا تیل

Posted on at


سرسوں پاکستان کی فصل ہے۔ موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جو زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ پھول بہت پیارے ہوتے ہیں اور موسم بہار کی رونق کو چار چاند لگاتے ہیں۔ ان پھولوں کے اندر چھوٹے چھوٹے بیج بنتے ہیں یہ پھول ان چھوٹوں بیجوں سے برا ہوتا ہے۔ ان بیجوں کو کولھو میں دبا کے تیل نکالا جاتا ہے جو سرسوں کا تیل کہلاتا ہے۔ اس تیل کے بہت سے فوائد ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ سرسوں کا تیل مختلف قسم کی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔


 



 


سرسوں کا تیل کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے بعض لوگ کھانا پکانے والے تیل کی بجائے اس کا استعمال کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ سرسوں کا تیل کھانے سے جسم کو طاقت پہنچتی ہے یہ تیل جسم کو گرمائش اور تری پہنچاتا ہے۔ کیونکہ یہ تیل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ انسانی جسم کو موٹا بھی کرتا ہے۔ اس تیل کی مالش کرنے سے جلد کے مختلف قسم کے امراض ختم ہوتے ہیں۔ سرسوں کے تیل کو مراہم میں شامل کر کے زخموں پے بھی لگایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کو دوسری ادویات میں شامل کر کے جسم کی خارش وغیرہ دور کرنے کے لیے جسم پے لگایا جاتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں، کمر کے درد اور دوسری دردوں میں اس کی مالش کرنے سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔


 



 


سرسوں کا تیل بالوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ یہ بالوں کو ملائم، لمبا اور چمکدار بناتا ہے۔ اسے اکیلے بھی اور مختلف چیزوں میں ملا کے بھی لگایا جاتا ہے۔ اس تیل میں دہی شامل کر کے لگانے سے بال بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160