دور جاہلیت میں صلہ رحمی کرنے والے کو دور اسلام میں ثواب

Posted on at


دور جاہلیت میں صلہ رحمی کرنے والے کو دور اسلام میں ثواب


 


حضرت عروہ بن زبیر (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ


مجھے حکیم بن حزام (رضی الله عنہ) نے بتایا کہ انہوں نے


نبئ اکرم (صل الله علیہ وسلم) سے عرض کی کہ یا رسول الله


آپ جانتے ہیں کہ میں حالت کفر میں صلہ رحمی کرتا ، غلام آزاد


کرتا تھا اور صدقہ وغیرہ کے کام کرتا رہا ھوں تو کیا آج مجھے ان


کا اجر ملے گا ؟؟ حکیم (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ نبئ اکرم نے


یہ سن کر فرمایا کہ تمھارا اسلام لے کر آنا انہی کی برکت سے ہے



مشرک رشتہ دار سے صلہ رحمی کرنا اور تحفہ دینا


حضرت ابن عمر (رضی الله عنہ) بتاتے ہیں کہ میرے والد حضرت عمر (رضی الله عنہ) نے ایک دھاری دار جوڑا دیکھا اور حضور (صل الله علیہ وسلم) سے عرض کی کہ


یا رسول الله یہ حلّہ آپ خرید لیتے اور پھر جمعہ کے دن پہنا کرتے


نیز وفد آنے پر بھی پہنتے تو کتنا اچھا ھوتا . آپ نے فرمایا کہ اے


عمر ایسے لباس تو وہ پہنتا ہے جسے آخرت میں کچھ لینا نہیں ھوتا


اس کے بعد کچھ لباس اس قسم کے نبئ کریم (صل الله علیہ وسلم) کے پاس آئے تو ان میں سے ایک لباس بطور تحفہ حضرت عمر کو دے دیا .وہ کہنے لگے کہ


یا رسول الله ، یہ لباس آپ نے خود مجھے دے دیا جب کہ


اس کے بارے میں آپ خود مجھے یہ کچھ بتا چکے ہیں


تو حضور (صل الله علیہ وسلم) نے فرمایا کہ


میں نے تم کو پہننے کے لئے نہیں بھیجا بلکہ اس لئے بھیجا ہے


کہ اس کو بیچ کر اپنی ضرورت پوری کر لو یا کسی اور کو پہنا دو


چناچہ انہوں نے پھر اس لباس کو اپنی ماں کی طرف سے اپنے بھائی کو بھیجوا دیا جو مشرک تھا


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160