سائبر بلینگ

Posted on at


 

سائبر کے لفظ سے آج کل ہر کوئی واقف ہے سائبر کا لفظ ٹیکنالوجی کے لئے استعمال ہوتا ہے اور سائبر بولینگ سے مراد ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے کسی انسان کو ہراساں کرنا پریشان کرنا ڈرانا دھمکانا شامل ہے پہلے پہل انسان کو صرف ظاہری دنیا میں ہی ہراساں کیا جاتا تھا پر جب سے ٹیکنالوجی نے ترقی کی ہیں اس نے انسان کو دنیا کی نئی چیزوں سے تو متعارف کروایا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے کہیں منفی پہلو بھی سامنے ہے ہے اب انسان کو صرف ظاہری دنیا میں ہی ڈرایا دھمکایا یا پریشان نہیں کیا جاتا بلکہ اب ٹیکنالوجی  کی دنیا میں بھی کیا جاتا ہے جس کی کہی مثالیں ہم اے روز دیکھتے اور سنتے ہیں

جیسے جیسے سوشل میڈیا کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح سے سائبر بولینگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے پہلے تو ظاہری دنیا میں صرف زبانی کلامی کی کوئی کسی کو تانگ کرتا تھا یا پھر بہت حد ہو گی تو جسمانی تشدد کیا جاتا تھا پر سائبر بولنگ نے ذہنی اذیت اور تکلیف کو ایک اور راہ دی ہے اب صرف فیس بک کی ہی مثال لیں لے پچھلے دنوں  ایک اٹالین نو عمر  لڑکی نے صرف اس لئے خودکشی کی کہ اس کا ہم جماعت اسے فیس بک پر تانگ کرتا تھا اور اس کے بارے میں غلط باتیں کرتا تھا

اسی طرح ہر روز کے نئے کیسز سامنے اتے ہے مہینہ پہلے امریکہ کی ملکھا حسن بھی اسی سائبر بولنگ کا شکار  ہوئی تھی اسی طرح سے روز نت نے کیسز سامنے اتے ہیں اس تمام عمل کے دوران ہراساں ہونے والا شخص نہایت تکلیف سے گزرتا ہے سائبر بولنگ کے بہت سے منفی اثرات انسان پر مرتب ہوتے ہے

سب سے برا اثر جو انسان پر ہوتا ہے کہ وہ اپنا اعتماد کھو دیتا ہے اور ذہنی اذیت سے دوچار ہو جاتا ہے ذہنی سکون کھونے کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے اور ان بیماریوں کے ساتھ ساتھ اس کی نیند کا تسلسل بھی کھرب ہو جاتا ہے اور کبھی کبھی انسان شدید ڈیپریسن کا شکار ہو جاتا ہے

  



About the author

160