ٹماٹر ( سبزی ہی نہیں ایک پھل بھی ہے) حصہ دوم

Posted on at


 

ٹماٹر کی کئی شکلیں ہیں مثلا گول ، لمبوترا ، ناشپاتی جی طرح ، مخروطی، دھاریوں والا حتی کہ چوکور ٹماٹر بھی بازار میں مل جاتے ہیں کچے ٹماٹروں کو اگر گھریلو طریقے سے چند دنوں کے لیے محفوظ رکھنا چاہیں تو اسے اخبار کی ردی میں لپیٹ کر رکھ دیں کچھ دنوں مین یہ پک جائیں گے پکے سرخ ٹماٹروں کو کپڑے سے صاف کر کے ان کی ڈنڈی کی جگہ پر پگھلا موم لگائیں اور کسی ٹرے میں  پھیلا کر رکھ دیں اس طرح ٹماٹر جد خراب نہ ہونگے فصل کے دنوں میں آپ فریزر میں ڈھیر سارے ٹماٹر پلاسٹک کی تھیلیوں میں ڈل کر فریز کرلیں

سائنس دانتازہ ٹماٹروں کے ان خواص پر بھی ریسرچ کررہے ہیں جو ابھی تک لوگو ن کے سامنے نہیں آسکے یہ بھی ممکن ہو گیا ہے کہ آپ کسی بھی موسم اور کسی بھی وقت بازار میں بن موسم کے تازہ ٹماٹر سکتے ہین امریکی سائنسدان ایسے ٹماٹرون کی افزائش کی کوشش میں مصروف ہین جو خراب نہ ہون اور ہمیشہ تازہ رہیں اور ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ اس جدید تکنیک سے ٹماٹر کے ذائقے میں بھی فرق نہیں پڑے گا

پرانے طبیب اعصابی تھکن دائمی قبض اور بڑھے ہوئے پیٹ کے علاج کے لیے ٹماٹر کی سلاد تجویز کرتے تھے جو کہ نہایت سادہ ہوتی تھی نسخہ یہ ہوتا تھا کہ متاثرہ فرد دو ٹماٹر کتر کر ایک درمیانہ پیاز باریک کاٹ کر اس میں ملا لے پھر تھوڑا ساپودینہ کاٹ کر اس میں ملائے اور ایک ہفتے تک کھانے کے ساتھ یہ سلاد کھائے افاقہ ہو جاتا تھا۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160