اسلام ہمیں کس چیز کا درس دیتا ہے

Posted on at


اسلام ہمیں کس چیز کا درس دیتا ہے


اسلام میں ہمارے لئے بہت سی نصعیتیں اور بہت سے پیغامات ہیں جو کہ آج کل کے مسلمان اس بات سے بے خبر ہیں کہ ہمارا اسلام ہمیں کس بات کا درس دیتا ہے بلکہ آج کل کا مسلمان آپ کہے سکتے ہیں کہ صرف نام کا ہی مسلمان رہ گیا ہے کیوں کہ ایک تو آج کل کا مسلمان نماز کی پابندی نہیں کر رہا جو کہ اللہ کا سب سے بڑا حکم ہے اور آج کل کے مسلمان کے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ وہ اللہ کے اس فرمان کو پورا کرے۔


اسلام میں ہر چیز کے بارے میں بتایا گیا ہے اور اسلام پر چل کر ہی کامیا بی حاصل ہوتی ہے ورنہ ہر انسان کے لئے اللہ نے درد ناک عذاب کا وعدہ بھی کیا ہے وہ کس صورت میں جب ایک مسلمان اللہ کا حکم نہیں مانے گا اور اللہ کی راہ پر چلنے کے بجائے شیطان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلے گا ایسے انسان کو اللہ درد ناک عذاب دینگے اسلام ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اخوت اور بھائی چارہ یہ ہے کہ آپس میں مل چل کر رہنا اور کسی بھی مسلمان بھائی کی مدد کرنا اور کسی کو گالی گلوچ نہ کرنا اور اتفاق سے رہنا ہے اور اگر کسی کو کوئی تکلیف یا بیماری ہو تو اس کی بیمار پرسی کرنا اور اسے کے لیئے دعا کرنا اور اس سے دعا کے لیئے کہنا اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے رہنا ہی ہمارے مذھب اسلام کا حصہ ہے۔


ہمارے نبیﷺ کا فرمان ہے کہ تم میں سے وہ شخص بہتر ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔ زبان سے مراد یہ ہے کہ ہماری زبان سے اپنے مسلمان بھائی کے لئے کو ئی بری بات نہ نکلے، اس کی غیبت نہ کی جائے بلکہ ہمیشہ اس کی اچھائی بیان کی جائے اور برائی پر پردہ ڈالا جائے، نہایت یہ خلوص سے اس سے ملا جائے اور ہاتھ سے مراد یہ ہے کہ آپس میں لڑائی جھگڑا نہ کیا جائے یہی اسلام ہے اور یہی دین بھی کیوں کہ جب آپ کسی کے بارے میں برا نہیں سوچینگے تو کوئی دوسرا بھی آپ کے بارے میں کبھی بُرا نہیں سوچے گا اس سے باہمی تعلقات اور آپس میں محبت اور بھا ئی چارہ بڑھیگا۔



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160