توہم پرستی اور جادو

Posted on at


بنگال کا کالا جادو تو دنیا میں اپنی ایک علیحدہ ہی شہرت رکھتا ہے غرض کہ دنیا کا کوئی علاقہ اسکی دسترس سے دور نہیں۔ پاکستان میں بھی اس کاروبار کو فروغ حاصل ہوا ہے اور لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیئے انہیں واحد حل سمجھنے لگے ہیں۔اگرچہ یورپ اور امریکہ میں تو باقاعدہ طور پر روحانی علوم اور ان سے وابستہ عاملین کی انجمنیں قائم ہیں۔ جن پر بعض مقامی قوانین کا بھی اطلاق ہوتا ہے تاہم پاکستان میں یہ کام بغیر کسی ظابطے اور روک ٹوک کے ہو رہا ہے جس شخص کا دل چاہتا ہے وہ آستانہ بنا کر عامل بن جاتا ہے اور درد کے مارے غریب غربا سے حاصل شدہ نزرانوں کے باعث چند سال میں ہی وہ خوشحال ہو جاتا ہے۔

عاملین سے رجوع کرنے والے لوگوں میں اکثریت کم زور عقیدے کی حامل اور توہم پرست افراد کی ہوتی ہے۔ ان سے رجوع کرنے کی ایک وجہ ہمارا آسائش پسند بھی ہو جانا ہے۔آج کی تیز رفتار زندگی میں ہم راتوں رات سب کچھ حاصل کر کینا چاہتے ہیں شادی امتحان میں کامیابی،کاروبار میں پھیلاؤ پرائزبانڈ میں انعام لگ جانا دشمن کا سر نیچا دکھانا۔ مجموعی طور پر ہمارے معاشرے میں انتشار سی کیفیت طاری ہے۔ ہماری عائلی زندگی بالکل منتشر سی ہو کر رہ گئی ہے۔ میاں بیوی،ساس بہو،نند بھاوج کے جھگڑے بچے نہ ہونے کا مسئلہ اور اسطرح کے دیگر مسائل بالکل عام سی بات ہو کر رہ گئی ہے۔

انتقام اور بدلہ کی خواہش بھی ہمیں عاملین کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ طاقت ور اور اثر رسوخ والے تو مار کٹائی اور دھونس دھمکی سے حساب برابر کر لیتے ہیں۔لیکن جن لوگوں کا مخالفین پر بس نہیں چلتا وہ ان عاملین سے رجوع کرتے ہیں۔ آج کے دور میں ہم نفسیاتی طور پر داخلی ٹوٹ پھوٹ اور معاشرتی طور پر مختلف بڑے بڑے مسائل میں گرفتار ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160