فاطمہ علی جناح

Posted on at


محترمہ فاطمہ علی جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں وہ ابھی بہت چھوٹی تھیں کہ ان کا والدین کا انتقال ہو گیا قائداعظم محمد علی جناح ان دنوں بمبئی میں رہتے تھے اور وکالت کررہے تھے فاطمہ جناح کو انھوں نے بمبئی بلا لیا وہاں جا کر فاطمہ جناح نے کانوینٹ سکول سے میٹرک کیا اور اچھے نمبروں سے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور بھر1922 میں ڈینٹل سرجن کا امتحان بھی اچھے نمبروں سے پاس کیا اس کامیابی کے بعد انھوں نے اپنا کلینک کھول لیا اور خدمت خلق میں مصروف ہوگئی۔



محترم فاطمہ جناح نے ہر مشکل وقت میں قائداعظم کا ساتھ دیا سیاست میں ہمیشہ قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا عوامی جلسوں میں بھی قائداعظم کے ساتھ رہیں محترم فاطمہ جناح نے مسلم خواتین کو بیدار کیا اور خواتین کو سیاسی پلیٹ پر لانے کیلئے ان کی رہنمائی کی محترم فاطمہ جناح ایک تعلیم یافتہ بہادر خواتین تھیں پاکستان بننے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے محترمہ فاطمہ جناح شامل رہیں قائداعظم کی وفات کے بعد محترمہ فاطمہ جناح سیاست سے الگ ہوگئی لیکن سماجی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا قومی اور ملی خدمت سے قوم نے انھیں مادر ملت کا خطاب دیا یعنی قوم کی ماں اسلامی نظام اور عالم اسلام اتحاد ان کا خطاب تھا جب تک زندہ رہیں اسی خواب کی تعبیر میں لگی رہیں۔



محترمی فاطمہ جناح کو خواتین کے حوالے سے بے پناہ مقبولیت حاصل رہی اور وہ قومی خدمات کے لئے سچا جزبہ رکھتی تھیں انھوں نے ہر سطح پر بے مثال قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہ سچی اور پر خلوص مسلمان تھیں کوئٹہ کے موام سے خطاب کرتے ہوے محترمہ فاطمہ جناح نے فرمایا ہم میں سے ہر ایک جتنا ہوسکے اپنی قوت اور اپنی حیثیت کے مطابق اپنے خاندان اپنے ہمسائے اور اپنے دوستوں اور عزیزوں میں عملی قوت کی روح پھونک کر ان میں قومیت کا جزبہ پیدا کرے اس طرح ہم اپنی قوم کی کچھ مدد کرسکتے ہیں۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160