انسانی جلد کے عام مسائل ( حصہ اول )

Posted on at


 

سب سے زیادہ جلد کے مسائل کا سامنا چکنی جلد رکھنے والے مرد و خواتین کو کرنا پڑتا ہے اس کی بڑی وجہ جلد کی صحیح طور پر صفائی نہ ہونا ہے چکنی جلد سے جو فاضل چکنائی غدود کے ذریعے خارج ہوتی ہے اگر اسے وقت پر صاف کر لیا جائے تو جلد اجلی اور چمکدار رہتی ہے ورنہ یہی چکنائی مساموں میں جم جاتی ہے اور کیلون کی شکل اختیار کرلیتی ہے کیلوں کا اوپری حصہ دھول ، متی وغیرہ سے متاثر ہو کر سیاہ ہو جاتا ہے اگر نا کیلوں کی طرف توجہ نہ دی جائے تو دانے اور مہاسے بھی بن سکتے ہیں جسے ہم ’’انفیکشن ‘‘ کہتے ہیں اور یہی انفیکشن ایک سے دوسرے چہرے پر تولیے ، تکیے ، دوپٹے وغیرہ کے زریعے منتقل ہوتا ہے

چکنی جلد کی صفائی کے لیے عرق گلاب ایک اچھا اسٹرنجنٹ ہے روازانہ تھوڑا سا عرق گالب روئی کے زریعے چہرے پر صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اگر آپ کی جلد زیادہ حساس ہے تو کیمیکل اسٹرنجنٹ کا استعمال نہ کریں بلکہ عرق گلاب ہی استعمال میں لائیں عام جلد کے لیے بازار میں باآسانی دستیاب کیمیکل اسٹرنجنٹ بھی قابل استعمال ہیں کسی اچھی کمپنی کا اسٹرنجنٹ روئی کے زریعے چہرے اور گردن کی صفائی کے لیے روزانہ استعمال کریں پھر چہرے پر برف کی ٹکور کریں اس طرح فاضل چکنائی بھی صاف ہو جائے گی اور مسامات بھی اپنی جگہ پر واپس آجائیں گےیہان یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ اس قسم کے کسی عمل کے نتیجے میں یہ کہنا کہ مسامات بند ہو جائیں گے درست نہیں کیونکہ مسامات بند ہونا بیماری ہے

  مسامات کا کھلا رہنا ضروری ہے تا کہ پسینہ اور غیر ضروری مواد وغیرہ کا اخراج ممکن ہو چکنی جلد سے چکنائی کا اخراج بھی مسامات کے زریعے ہوتا ہے اور ضرورت سے زیادہ چکنائی کے اخراج اور پسینے کی وجہ سے ایسی جلد پر مسامات کھلے ہوئے نمایان نظر آتے ہیں

ناریل کے پانیکو برف کی شکل میں جما کر روزانہ ایک ٹکڑے سے چہرے اور گردن کی ٹکور بھی مسامات اپنی اصلی صورت میں واپس لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے

انڈے کی سفیدی میں تھوڑا سا کافور ملا کر لگانے سے بھی مسامات اصلی حالت میں آ سکتے ہیں

بیسن اور عرق گلاب کا پیسٹ بھی چکنی جلد کے لیے اچھا ہوتا ہے

سیب کو کدو کش کر کے چہرے پر لیپ کریں پندرہ منٹ بعد صاف کرلیں اور برف کی ٹکور کریں



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160