موسم جو مجھے سب سے پیارا ہے-

Posted on at

This post is also available in:

الله نے ہمیں چار موسموں سے نوازا ہے- ہر موسم کا اپنا مزہ اور خوبصورتی ہوتی ہے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کون سا موسم سب سے اچھا ہے اور کون سا نہیں ، تاہم، موسم جو مجھے بہت پسند ہے وہ بہار کا موسم ہے - یہ سردی کی شدید ٹھنڈ کے بعد آتا ہے جب سب لوگ ٹھنڈ سے تنگ آ جاتے ہیں بہار ننگے درختوں کو سبز پتوں اور خوبصورت پھولوں سے کپڑے پہناتی ہے- یہ تمام موسموں میں سب سے پیارا ہے  کیوں کہ اس موسم میں قدرت دنیا پر بہت مہربان ہو جاتی ہے- 

پاکستان میں سردی فروری کے مہینے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہے- قدرت غنودگی سے ایک تازہ زندگی میں  جاگتی ہے اور ہماری بھوکی آنکھوں کو ایک شاندار دعوت دیتی ہے- کویل اپنے میٹھے اور سریلے نغموں کی بوچھاڑ کرتی ہے جب نسیم جنوبی نرمی اور تواتر سے چلتی ہے یہ موسم کو انتہائی قابل لطف بناتی ہے- بہار کے آغاز کے ساتھ ہی موسم روز بروز بدلنا شروع ہو جاتا ہے اور جدید خوابوں کی دنیا سجتی ہے- 

بہار کا موسم بہت کم وقت کے لئے ہوتا ہے اور بہت جلد ہی شسدد گرمی کے موسم میں ڈھل جاتا ہے- بہار فرحت کا موسم ہے-ادھر  کھیتوں میں سبز پودے اور پھول ہر جگہ ہوتے ہیں- پھول اپنی خوشبو ہر سو اڑاتے ہیں اور فضا ان کی خوشبو سے تروتازہ ہو جاتی ہے، یہ ہماری آنکھوں کو دلکش نظارے سے نوازتی ہے- درخت سرخ پھولوں سے سجے ہوتے ہیں اور یہ سرخ لعل کے جیسے لگتے ہیں، کئی قسموں کے پرندے جھاڑیوں اور درختوں پر چہچہاتے ہیں- یہ ہمیں زندہ دلی اور خوشی سے بھرتے ہیں- 

بہار کے دن سکون بخش، صبح شادمان اور راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں- بہار نہ تو گرم ہوتی ہے نہ ہی ٹھنڈی- یہ بہت مسرت بخش اور رومانوی موسم ہوتا ہے اسی لئے شاعر اسے "سارے موسموں کا بادشاہ" کہتے ہیں- ٹھنڈی ہوا محبت کے جذبے کو اور ہوا دیتی ہے اور لوگ اسے "جوانی اور خوبصورتی کا موسم" کہتے ہیں اور  سال کے اس موسم میں ہزاروں جوان شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں - اس سبب بہار تہواروں اور شادیوں کی آمد مہیا کرتی ہے- 

"کانٹوں کے بنا گلاب نہیں ہوتے"- بہار کے موسم کے بھی بہت سے نقصانات ہیں ، خسرہ اور مرض ابلہ اسی موسم میں پاے جاتے ہیں- بہار کی خوبصورتی ہمارے سارے غم بھلا دیتی ہے- اس کی موسیقی ہمارے کانوں کو لطف اندوز کرتی ہے- اس کی دلکشی ہماری آنکھوں کو  خوشی دیتی ہے- اس کی تازگی ہماری پرہیز کو ختم کرتی ہے- اسی لئے بہار قابل پسند موسم ہے کیوں کہ اس موسم میں آفاقی طور پر دنیا کو قدرت کی علامتیت ملتی ہے- 

  



About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160