انڈا

Posted on at


 

انڈا ایک عام سی چیزھے جو کہ ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ھے۔ اسکی غذائی افادیت بہت زیادہ ھے۔ اس میں پروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ھے اسکا سالن بھی بنایا جاتا ھے۔ اسے ویسے ابال کر یا پھر فرائی کر کے بھی کھایا جاسکتا ھے۔ دودھ کےبعدانڈےکی غذائی اہمیت بہت زیادہ ھے۔ ہر عمر میں اور معسم میں اسے کھانا فائدہ مند ھے۔ یہ قوت بخش غذا ھونے کی وجہ سے دماغ کوبھی تقویت دیتا ھےاور بینائی بھی بڑھاتا ھے۔ بیماری کی نقاہت دور کرنے کے لئے مریض کو انڈہ کسی بھی طرح بنا ھواکھانے سے بڑا فائدہ ھوتا ھے۔ انڈہ موسم سرما میں زیادہ استعمال ھوتا ھے لیکن گرما کے موسم میں بھی اسکی افادیت اتنی ہی ھوتی ھے اور یہ نقصان بالکل نہیں دیتا۔

اس میں فاسفورس، پروٹین، اور کیلشم کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ انڈے میں موجود کیلشم نہ صرف ہڈیوں کی ساخت بہتربناتاھے بلکہ پھیپھڑوں کو مضبوط کرکے جسم کی نشوونما کرتاھے اور پیشاب میں پائے جانےوالے تیزابی مادوں کو ختم کرتا ھے۔ انڈے میں فاسفورس کی موجودگی اعصابی نظام کو تقویت دیتی ھے۔ زیادہ تر لوگ ناشتے میں انڈہ استعمال کر تے ہیں۔ انڈہ ابال کرکھائیں یا پھر سالن بناکر ہرطرح سے مفیدھے۔ انڈےکا حلوہ بھی بنایااور شوق سے کھیاجاتاھے۔

انڈےکوزیادہ دیرتک نہیں پکانا چاہیے ورنہ اس میں موجود پروٹین ضائع ھوجاتےہیں۔ انڈے کا بہت زیادہ استعمال بھی صحت کے لئے نقصان دہ ھے۔ اس لئے اعتدال میں رہ کرانڈہ کھائیں۔ انڈے میں پائے جانے والاکولیسٹرول دل کے مریضوں کےلئےنقصاندہ ھے۔

انڈہ اگرابالنابھی ھوتو ہاف بوائل کریں اتنا کہ سفیدی پک جائےاورزردی نہ تو کچی ھو نہ بالکل پکی ھو۔ پھراسے نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کھناچاہیے۔ انڈے میں پوٹاشیم اوروٹامن بی کی کافی مقدار پائی جاتی ھے۔ پروٹین کی بھی ایک تہا ئی مقدارانڈے میں پائی جاتی ھے۔ اس لئے ایک وقت میں ایک انڈہ کھا لینا چاہیے تاکہ مکمل غذائیت مل سکے۔

روزانہ ایک انڈہ کھانے سے کئی بیماریاں ختم ھوتی ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور ھونےکےساتھ ساتھ بہت سستے بھی ھوتے ہیں۔ اس لئے انکا استعمال فائدے مند ھے۔ یہ پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ھے۔ انڈے کو دودھ میں پھینٹ کر پینا بھی فائدہ مند ھوتا ھے۔

 

%MCEPASTEBIN%



About the author

160