آم کی چٹنی

Posted on at


 

آج کل بازار میں کچے آم باآسانی مل جاتے ھیں۔جس طرح آم کی افادیت بھت زیادہ ھے اسی طرح کچے آم کی افادیت سے بھی انکار نھی کیا جا سکتا ھے۔یہ مکمل سبز رنگ کا ھوتا ھے۔اور کافی سخت ھوتا ھے۔کچے آم سے ایک چٹنی بنائی جاتی ھے جو کہ بھت پسند کی جاتی ھے۔اس کے علاوہ اس سے مانگو جیم بھی بنایا جاتا ھے۔ جس کو بچے بھت پسند کرتے ھیں اس کو عام طور پر بریڈ پر لگا کر کھایا جاتا ھے۔آج میں آپ کو آم کی چٹنی بنانی بتاوں گی۔اس کے لیے جو اجزا چاھئے ھیں وہ یہ ھیں۔

 

کچے آم ایک کلو۔چینی ایک کلو آم کو چھیل کر اس میں سے گٹھلی نکال لیں۔ اور اس کو باریک باریک کا لیں اب اس کو کسی بڑی دیگچی میں ڈآل کر اس میں چینی ڈال دیں اب اس کو ڈھک کر رکھ دیں آدھے گھنٹے کے لیے اس کے بعد اس کو چولھے پر رکھ کر پکائیں اتنی دیر تک جب تکچینی کی ایک تار بننے لگ جائے اور آم اس میں مکس ھونے لگ جائے۔اب اس کو چولھے سے اتار کو ٹھنڈا کر لیں۔اور کسی بھی خشک جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں یہ بھت جلد خراب نھی ھوتی ھے۔

اس چٹنی کو خالی بھی کھایا جا سکتا ھے اور اس کو کھانے کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ھے یہ چٹنی ھضمہ دار بھی ھوتی ھے۔اور اگر اس ثتنی میں تھوڑی سی مقدار میں اجوائن ڈال دی جائے تو یہ اور بھی فائدہ مند ھو جاتی ھے۔



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160