جامن

Posted on at


جامن ایک مشہور درخت ہے۔ اس کا پھل بھی جامن کے نام سے ہی مشہور ہے۔ اس کے مختلف زبانوں مین مختلف نام ہیں۔ بنگالی میں اسے کالا جام، سندھی مین جموں، مرہٹی میں جامیل، تامل میں نول، لاطینی میں یوجینیا۔ جمبولینا اور انگلش میں جمبل کہا جاتا ہے۔ یہ کافی لزیز اور مزیدار ہوتا ہے۔ اور پاکستان اور دوسرے ملکوں میں بھی شوق سے بکثرت کھایا جاتا ہے۔ جامن کے کافی فوائد ہیں جو انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہیں۔ جامن، اسکی گھٹلیوں کا مغز، اس کے درخت کی لکڑی اور اس لکڑی کا پوست تمام چیزیں ادویات میں استعمال ہوتی ہیں۔


 



 


جامن معدہ اور جگر کے لیے نہایت مفید ہے۔ گرم معدہ اور جگر کو تقویت پہنچانے کے لیے جامن کا رب اور سرکہ بنا کے دیا جاتا ہے۔ جامن سوزش کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔ جامن اسہال کو بند کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ مغز خستہ جامن قابض ہوتا ہے اس لیے اسہال میں اس کا استعمال کرایا جاتا ہے۔ یہ ذیابطیس جیسے مرض کے لیے بھی مفید ہے۔ جامن دیر سے ہضم ہوتا ہے اور پیٹ میں گیس بناتا ہے۔


 



 


جامن کی لکڑی کے پوست سے جوشاندہ تیار کیا جاتا ہے جو کہ دانتوں کے لیے مفید ہوتا ہے۔ جامن کے درخت کی لکڑی کا کوئلہ بنا کے اس کا منجن کیا جاتا ہے جس سے جو دانتوں کو ہلنے اور خون آنے سے روکتا ہے۔


 



 


جامن سے جوس بھی تیار کیا جاتا ہے جوکہ بہت لذیز ہوتا ہے اور بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ جامن کا سرکہ بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ بھوک لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جامن کے موسم میں جامن کو نمک لگا کے نرم کر کے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160