ہائیڈرالک تھری لول پلیٹ بینڈنگ مشین

Posted on at


ہائیڈرالک تھری لول پلیٹ بینڈنگ مشین


ہائیڈرالکس :۔


ہائیڈرالکس یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی پانی ہے اور ہائیڈرالکس انجینئرنگ سائنس کی ایسی شاخ کو کہا جاتا ہے جس میں پانی کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ پانی حالت حرکی میں ہو یا حالت سکون میں۔ ہائیڈرالکس پاور کو ہیوی کاموں میں استعال کیا جاتا ہے۔



ہائیڈرالکس تھری رول پلیٹ بینڈنگ مشین :۔
 یہ مشین بینڈنگ آپریشن کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس مشین کو استعمال میں لانے کے لئے الیکٹرک سپلائی کا استعمال کیا جاتا ہے اور بینڈنگ آپریشن سرانجام دینے کے لئے ہائیڈرالکس پاور کا استعمال کیا جاتا ہے۔


 


مشین کی ساخت :۔
  یہ مشین تین رولرز پر مبنی ہوتی ہے۔ دو رول نیچے اور تیسرا پہلے دونوں کے اوپر درمیان میں فکس حرکت کرتا ہے جبکہ نیچے والے دونوں اوپر نیچے حرکت کرتے ہوئے آپریشن مکمل کرتے ھیں۔ ایک رولر کی چوڑائی ۳۱۰۰ ملی میٹر ہوتی ہے جبکہ رول کا قطر ٤٢٠ ملی میٹر ہوتا ہے۔ اس مشین کو الیکٹرک پینل کے زریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس مشین میں ٤٠٠ لیٹر ہائیڈرالکس آئل ڈالا جاتا ہے۔



مشین کے کام کرنے کا طریقہ :۔
اس مشین پر ہیوی اور بڑے ورک پیسز کو کرین کی مدد سے اس مشین میں ڈالہ جاتا ہے اور اِس مشین پر لوہے کی پلیٹ کو رول کرنے سے پہلے  اس پلیٹ کی پری بینڈنگ کی جاتی ہے۔ اگر پلیٹ کو پری بینڈ نہ کیا جائے جائے تو ورک پیس مکمل طور پرگول نہیں ہو پاتا۔ باقی دوسری سارہ رول مشینوں پر پری بینڈنگ نہیں کی جا سکتی۔ اس مشین پر ہیوی اور بڑے ورک پیسز کو کرین کی مدد سے اس مشین میں ڈالہ جاتا ہے ۔ اِس مشین پر لوہے کی بڑی بڑی پلیٹوں کو رول کیا جاتا ہے جن کا قطر ١ سے ۳۰ ملی میٹر تک ہوتا ہے۔ آپریشن مکمل ہو جانے کی بعد اس کے ہیڈ کو الیکٹرک پینل کے زیعے کھولہ جاتا ہے اور اوپر والے رولر کو تھوڑا اوپر کی جانب اٹھا کر ورک پیس کو کرین کی مدد سے مشین سے باہر نکالا جاتا ہے۔



 


 


 


 


Weitten  By :-

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160