انسانی جلد کے عام مسائل (حصہ دوم)

Posted on at


 

انسانی جلد پر جھائیاں نمایاں ہونےسے خوبصورت ترین چہرہ بھی بدنما لگتا ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی خواتین کا تناسب بہت زیادہ ہے جن کے چہرے پر جھائیان نمایاں ہیں ایسے مسئلے کی وجہ ہے خواتین کا اپنی غذا کی طرف توجہ نہ دینا غلط انداز سے وزن کم کرنے کی کوشش اور دھوپ میں زیادہ تیزی

 

ویسے تو جھائیاں بننے کی بہت سی اہم وجوھات ہیں جن مین ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ جسم میں خون کی کمی عموما دوران حمل جسم میں خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور چہرے اور گردن پر داغ نمایاں ہونے لگتے ہیں دھوپ یا گرمی سے یہ داغ مزید بڑھتے ہیں اکثر خواتین کے چہرے پر جھائیاں نمودار نہیں ہوتی ہین بلکہ صرف گردن کے گرد دھبے بن جاتے ہیں جن کی سیاہی کو دیکھ کر میل کی تہہ کا اثر ملتا ہے خواتین ان نشانات کو میل سمجھ کر رگڑھ دیتی ہیں جس سے مزید پیچیدگیا ں سامنے آتیں ہیں

جھائیوں سے بچنے کے لیے جسم میں وٹامن اور آئرن کی مناسب مقدار ہونا بہت ضروری ہے جھائیوں کو کم کرنے کے لیے ایک آزمودہ گھریلو نسخہ ہے کہ دودھ کو پھاڑ کر حاصل ہونے والے پانی میں ہم مقدار عرق گلاب ملا لیں اسر اس محلول کو فریج میں رکھ لین دن اور رات میں جتنی بار ممکن ہو اس إحلول کو جھائیوں پر لگائیں  کم از کم تیم ماہ میں خاطر خواہ افاقہ ہو گا سمندری جھاگ کا ماسک اور کینو کے چھلکوں کوق عرق بھی جھائیاں صاف کرنے میں مدگار ہوتا ہے۔

   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160