عاملین اور ماہر نفسیات

Posted on at


توہم پرستیاور جادو ٹونہ کی ذریعے مقاصد کے حصول اور طبی و نفسیاتی علاج کے دعوؤں کو ماہرین نفسیات مسترد کرتے ہیں۔ انکا خیال ہے کہ غربت اور ناخواندگی کی روز بروز بڑھتی ہوئی شرح اسکے بڑھتے ہوۓ رجحان کے ذمہ دار ہیں۔ اگرچہ روحانی عامل کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کے کمزور عقائد کو اپنے مسائل کے حل کا آلہ کار بنانے والے عاملین روحانی علاج کے لیئے قرآن مجیدکا نام لیتے ہیں۔ تاہم دینی اور مذہبی حلقے کہتے ہیں۔ کہ جادو ٹونہ اور توہم پرستی آج کے انسان کی مذہب برحق سے دوری ہے۔

ایک عالم دین کے مطابق جادو ٹونہ کے اثرات تو شائد ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ ایک قبیح فعل اور ہمارے کمزور عقائد اور توہم پرستی کا ثبوت ہے۔ قرآن حکیم مکمل ظابطہ حیات اور تمام نفسیاتی و جسمانی بیماریوں کے علاج کا سر چشمہ ہے۔ لہذاٰ انسان جب بھی کسی مشکل میں گرفتار ہو تو اسکے حل کے لیئے وہ خدا اور اسکے کلام پاک سے رجوع کرے۔ توہم پرستی نے آج کی اکیسویں صدی میں جو شکل اختیار کر رکھی ہے۔ اور جس طرح ہمارے اردگرد عاملین کے دفاتر بنتے جا رہے ہیں۔

اخبارات میں اشتہار کے ذریعے لوگوں کو ہر مشکل کا حل کی ترغیب دے کر لوٹا جا رہا ہے۔ وہ نہ صرف قانونی طور پر جرم ہے۔ بلکہ بحثییت مسلمان اور ایک خدا پر ہمارے ایمان کو متزلزل کر کے توہم پرستی کے فروغ کا سبب بن رہا ہے۔ لہذاٰ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کی مشکلات سے کھیل کر اپنا الو سیدھا بنانے والوں کی روک تھام کے لیئے جلد از جلد قانونی اقدامات کیئے جائیں۔ دوسری طرف یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے مسائل کو عاملین سے حل کروانے کے بجاۓ اس مسئلے کی وجوہات تلاش کریں۔ اور جب مسئلے کی جڑ مل جائیں تو اسے سلجھانے کے لیئے عقل و شعور کو استعمال کرتے ہوۓ کوششیں کریں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160