سگریٹ نوشی

Posted on at


سگریٹ نوشیترک کرنے والوں کے لیئے اگرچہ ایسی متبادل چیزیں موجود ہیں۔ جو اگر سگریٹ نوش،سگریٹ کا استعمال کرتے وقت استعمال کریں تو وہ یہ چیزیں استعمال کر کے آہستہ آہستہ اس عادت پر قابو پا سکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق خواتین میں سگریٹ نوشی کے اضافے کا رجحان کا بڑا سبب ان میں بڑھتے ہوۓ وزن پر غور اور بھاگ دوڑ کی اس زندگی میں موڈ کو تبدیل بھی کرنا پڑتا ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے میں ہارنے والی خواتین کا ایک مسئلہ بھی ان میں ہارمون کا بھی ہے۔

ایسی خواتین جو سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیئے دوسرے طریقے کے ذریعے علاج اپناتی ہے۔ اور اس مقصد میں وہ کامیاب بھی رہتی ہے۔ لیکن ایک تاریک پہلو یہ ہے کہ انکی اکثریت بھی زیادہ سے زیادہ ایک سال تک رہتی ہے۔ اور پھر اسی سال دوبارہ اپنی پرانی حالت میں لوٹ آتی ہے۔ مغرب میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق خواتین اکیلے رہنے کے عذاب کو کم کرنے، معاشرے میں غیر متوازن سلوک،احساس کمتری اور سماجی روئیے بھی سگریٹ کی طرف انکی رغبت کا اسباب بنتے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ خواتین جو گھروں میں رہتی ہیں۔ ان میں سگریٹ نوشی کی طرف آنے کا سبب انکے خاندانی مسائل اور شوہر سے جھگڑے جیسے کام بھی ہو سکتے ہیں۔

وہ خواتین جو صرف اپنے گھر میں رہتی ہے وہ زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوتی ہے۔ ان کے پاس ایسے میں ذہنی دباؤ سے چھٹکارے کے لیئے ایک راستہ رہ جاتا ہے وہ ہے سگریٹ۔ خواتین سگریٹ نوشی کر کے کچھ وقت کے لیئے ذہنی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کر لیتی ہیں۔ معاشرہ مغرب کا ہو یا مشرق کا خواتین کو مرد کے برابری کے اعلانات ہوتے ہی رہتے ہیں۔ وہ لڑکیاں جو کھانے کی زیادہ شوقین ہوتی ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ کھاتی رہتی ہیں۔ ان میں بھی سگریٹ نوشی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160