دہی کی افادیت

Posted on at


موسم سرما کے ختم ہوتے ہی گرمیوں کا آغاز ہو جاتا ہے اور جیسے ہی گرمیاں شروع ہوتی ہیں دہی کی مانگ بڑھ جاتی ہے- سردی کے موسم کے برعکس گرمیوں کے موسم میں دہی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے اور ہمارے ملک کے ہر صوبے کا رواج ہے کہ ہر کھانے کے ساتھ دہی لازمی طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے دہی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے- سب سے پہلے غذا کے طور پر دہی کو استعمال کرنے والے بلقان نامی ملک کے لوگ تھے اس کے بعد آہستہ آہستہ یہ پاکستان، ہندوستان بنگلہ دیش اور مشرق وسطی کے عرب ممالک میں بھی استعمال کیا جانے لگا- اب دہی کا استعمال امریکا، روس اور یورپ کے علاقوں میں بھی کثرت سے ہوتا ہے-


 


صرف آج ہی کہ نہیں صدیوں سے دہی لوگوں کی مرغوب غذا ہے- جو لوگ آنتوں کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں یا ایسے افراد جنہیں غذائیت کی کمی کی وجہ سے کوئی بیماری لاحق ہو گئی ہو  ایسے لوگوں کے لئے دہی بہت فائدہ مند ہے – امریکا کے ایک سائنس دان ڈاکٹر فرینک کی تحقیق کے مطابق دہی  بعض جسمانی خامیوں کا ازالہ کرتا ہے اس لئے  دہی پسماندہ علاقوں کے لئے غذایت سے بھرپور غذا ہے-دودھ کی نسبت  دہی میں لکٹوس کی مقدار کم ہوتی ہے اور دودھ میں خمیر اٹھنے کی وجہ سے دہی بنتا ہے- خمیر اٹھنے کی وجہ سے بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے جو لکٹوس کی مقدار کو دہی میں کم کر دیتے ہیں-



دہی انسانی جسم کے لئے کیلشیم، حمیات اور وٹامنز فراہم کرنے کا ایک آسان اور بہترین طریقہ ہے- دہی کی ایک خوبی یہ بھی ہے اس کو کافی عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے کیوں کہ دودھ کی طرح دہی جلدی خراب نہیں ہوتا اور اسے عرصے تک محفوظ کر کے کھایا جا سکتا ہے- اس میں ایسے بہت سے اجزا موجود ہوتے ہیں جو آنت اور معدے کی امراض کے لئے موثر علاج ہیں- ایک روسی ماہر علم اور ڈاکٹر میچی کون نے ١٩٠٤ میں دہی پر تحقیق کی ان کے مطابق جو بیکٹیریا دودھ میں خمیر پیدا کرتے ہیں وہ اپنے جسم سے ایسا زہریلا مادہ پیدا کرتے ہیں جو ان امراض کو ختم کر دینے میں مدد کرتا ہے-


                                                                                         


مختلف تحقیقات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ جو افراد کثرت سے دہی کا استعمال کرتے ہیں وہ طویل عمر کا مالک ہوتے ہیں جیسا کے بلقان نامی شہر کے کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے سو سال سے زائد عمر پائ- پسماندہ ممالک کے باشندوں کی غذا میں وٹامنز، پروٹین، اور کیلشیم اتنی زیادہ مقدار میں نہیں ہوتی ایسے لوگوں کے دہی قوت بخش اور مفید ثابت ہوتا ہے- دہی انسان کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے اور عمر طویل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے اس لئے ہمیں چائیے کہ ہم اپنی روز مرا کی غذا میں دہی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں-  


                                              


 


 


 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160