احترام انسانیت

Posted on at


دنیا کی ہر شے کو صرف اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا کیا ہے۔ اور انسان کو بھی صرف ایک ذات نے پیدا کیا ہے۔ انسان اس دنیا کی اعلیٰ ترین مخلوق ہے۔



اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔


اور ہم ہی نے تم کو ابتدا میں مٹی سے پیدا کیا۔ پھر تمہاری شکل صورت بنائی۔ پھر فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا۔ لیکن ابلیس وہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا۔ اگر انسان کی ظاہری اور جسمانی حالت کو غور سے دیکھا جائے تو اس سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔



قرآن مجید میں ارشاد ہوا


کہ وہی تو ہے جس نے تجھے بنایا اور تیرے اعضاء کو ٹھیک کیا۔ اور تیری قدوقامت کو معتدل رکھا اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا۔


اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔


یقیناَ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک اور ارشاد یہ ہے کہ وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا اور تمہارے کان، آنکھیں اور دل بنائے۔ مگر تم کم احسان مانتے ہو۔ انسان میں عقل ودانش اسے دوسری مخلوقات سے علیحدہ کرتی ہے۔ اگر انسان عقل کو درست طریقے سے کام میں لائے تو وہ حق اور باطل میں تمیز کر سکتا ہے۔



اور عقل ہی کی وجہ سے انسان کو دوسرے حیوانات پر فضیلت ملی ہے۔ اگر انسان عقل سے کام نہ لے اور اچھے برے میں تمیز نہ کرے تو وہ بہت بڑا حیوان ہوتا ہے۔ اسی حوالے سے قرآن مجید میں ارشاد ہواکہ یہ لوگ جو پاؤں کی طرح ہیں۔ بلکہ اس سے بھی بھٹکے ہوئے ہیں یہی وہ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا پر صرف انسان کو برتری دی اور اسے اس زمین پر خلیفہ بھی بنایا۔ انسان اللہ تعالیٰ کا خلیفہ ہے۔



اللہ تعالیٰ اس دنیا میں ہر چیز جیسا کہ چاند اور ستارے آسمان، زمین، ہوا، آگ اور پانی کو انسان کے لیے ہی بنایا ہے۔ اور قرآن مجید میں فرمایا وہی تو ہے جس نے سب چیزیں جو زمین میں ہیں تمہارے لیے پیدا کیں۔



بعض دفعہ انسان تھوڑی سی قوت حاصل کرنے پر غلط فہمی کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور اپنے آپ کو مالک کہنے لگتا ہے۔ بلکہ بعض دفعہ تو خود کو خدا سمجھتا ہے۔ انسان کو یہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ خدا تو صرف ایک ہی ہے۔ اس کا ذکر قرآن مجید میں بار بار آیا ہے۔ ہمیں تمام انسانیت کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ ہم خود ایک انسان ہیں۔ اور یہ دنیا کا دستور ہے اسے جتنا دو گے وہی پلٹ کر زیادہ ملے گا۔ اللہ ہمیں دوسروں کا احترام اور اپنی اطاعت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔۔۔




160