پالک

Posted on at


پالک ایک مشہور سبزی ہے جو کہ بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔ پالک کے مختلف زبانوں مین مختلف نام ہیں۔ عربی میں اسے اسفاناخ، فارسی میں اسپاناخ، بنگالی میں پالم ساگ، مرہٹی میں پوئی ساگ اور انگلش میں سپینچ کہا جاتا ہے۔ پالک بہت فائدہ مند اور مفید سبزی ہے۔ پالک میں پائے جانے والے تمام اجزاء انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید ہے۔ پالک میں فولاد اور کیلشیم بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو کہ انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔


 



 


پالک میں فولاد موجود ہونے کی وجہ سے یہ جسم میں وافر مقدار میں خون پیدا کرتی ہے۔ آج کل ہر عورت خاص


طور پر پاکستانی عورتوں میں خون کی کمی پائی جاتی ہے اس لیے ان کو چاہیئے کہ وہ پالک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ پالک ہڈیوں کی ساخت کو مضبوط، سخت اور پائیدار بناتی ہے اس لیے کم عمری سے ہی اس کا استعمال لازمی ہے۔


 



 


پالک جلد ہضم ہونے والی غذا ہے اس لیے یہ مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ پالک مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا سالن تیار کیا جاتا ہے جو کہ پاکستان کے تمام گھرانوں میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ ان سالن میں پالک گوشت، آلوں پالک، پالک پنیر وغیرہ شامل ہیں۔


 



 


 پالک مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے جو کہ کھانے کا ذائقہ دوگنا کر دیتی ہے۔ پاکستاں میں پکوڑوں میں پالک کا استعمال کیا جاتا ہے اس سے پکوڑے مزید لزیز ہو جاتے ہیں۔ بعض لوگ پالک کا جوس بھی تیار کر کے پیتے ہیں یہ انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے پانی میں شکر ڈال کے پینے سے گلوں کے درد میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160