دھی والی بھنڈیاں

Posted on at


 

جو ہی گرمی کا موسم شروع ہوتا ہے بازار میں طرح طرح کی سبزیاں آنا شروع ہو جاتیں ہیں لیکن گرمی کے شروع ہوتے ہی میری من پسند سبزی بھنڈی بھی آجاتی ہے اس لیے مین آج آپ کو اپنی من پسند ڈش دہی والی بھنڈی بنانے کی ترکیب بتاتا ہوں

اجزاء۔ بھنڈیاں آدھا کلو

زیرہ آدھا چمچ

لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

ادرک پسی ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ کھانے کا ایک چمچ

ہلدی آدھا چمچ

ہری مرچ دو عدد

لیموں ایک عدد

 دہی ایک پاو

تیل

نمک حسب ضرورت

ترکیب!بھنڈیاں اچھی طرح دھو کر دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں زیرہ، لہسن ،ادرک، نمک ، ہلدی ، لال مرچ ہری مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں جب مصالہ بن  جائے تو بھنڈیاں بھی ڈال دیں اورلیموں کا رس بھی ڈال دیں اور مکس کرکے دم پر رکھ  دیں ۱۵ منٹ کے بعد آپ کی دہی والی بھنڈیاں کھانے کو تیار ہے۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160