دوا ہمیشہ دیکھ کر استعمال کریں۔

Posted on at


دوا ہمیشہ دیکھ کر استعمال کریں۔


میرے دانت میں بہت درد تھا تو میں ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کہا کے زیادہ مسلہ نہیں ہے میں دوائی دیتا ہوں اس سے منہ میں غرارے کرنے ہیں ٹھیک ہو جائے گا میں نے گھر آکر بھائی کو پرچی دی کہ جا کر میڈیکل سٹور سے یہ دوائی لے کر آؤ وہ گیا اور اور محلے کے میڈیکل سٹور سے دوائی لے آیا۔


 



 


میری عادت ہے کہ جب بھی کوئی دوائی استعمال کرتی ہوں تو پہلے اس کے ڈبے پر اکسپرائی ڈیٹ اور دیکھ لیتی ہوں کہ یہ کس قسم کے استعمال کے لیے ہے جب میں نے دوائی کے ڈبے پر دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ دوائی بیسن۔سنک صاف کرنے والا ایسڈ ہے جب میں نے ڈاکٹر کی پرچی پر دیکھا تو وہ دوائی کوئی اور تھی جو ڈاکٹر نے دی تھی میں نے دوبارہ اسے میڈیکل سٹور پر بھیجا اور کہا کہ یہ دوائی وہ نہیں ہے جو ڈاکٹر نے دی تھی تو اس نے کہا کہ وہ دوائی نہیں تھی اس لیے یہ کسی اور کمپنی کی دوائی ہے اسی مقصد کے لیے ہے یہ استعمال کر لو۔


 



 


میں صبح ڈاکٹر کے پاس گئی اور اس سے پوچھا کہ تم نے مجھے یہ کون سی دوائی دی ہے اگر میں یہ دوائی استعمال کر لیتی تو کیا ہوتا تو اس نے مجھے بتایا کہ اس نے مجھے یہ دوائی نہیں دی میں نے جو دوائی آپ کو دی ہے وہ یہ کام کرتی ہے یہ دوائی میڈیکل سٹور سے آپ نے لی ہے یہ بہت خطرناک ہے اس سے آپ مر بھی سکتی تھیں اور اس پر پولیس کیس بھی ہو سکتا ہے۔


 



 


جب میں نے اس متعلق لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ جس کا میڈیکل سٹور ہے وہ صحیح دوائی دیتا ہے اگر اس کا باپ بیٹھا ہو تو خالی کاغذ بھی لے جاؤ گے تو پھر بھی کوئی نہ کوئی دوائی دے کر بھیجے گا۔


 



 


لوگ کچھ پیسوں کے لیے ایسا کیوں کرتے ہیں ؟اگر میں وہ دوائی استعمال کر لیتی تو میری جان بھی جا سکتی تھی ہمیں چائیے کہ کوئی بھی دوائی استعمال کرنے سے پہلے اس کی ایکسپرائی ڈیٹ اور یہ کس مقصد کے لیے بنی ہے یہ ضرور دیکھ لیں بہت سارے  لوگ ایسے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جو اس طرح دوائی استعمال کر لیتے ہیں اور بعد میں پریشان ہوتے ہیں۔


۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160