کھیرا

Posted on at


 


کھیرا ایک زیادہ کھائی جانے والی انتہائی سستی سبزی ھے۔ ہر کوئی اسے شوق سے کھاتا ھے۔کھانے میں سلاد کے طور پر استعمال ھوتی ھے۔ اسے نمک مرچ لگا کر بھی شوق سے کھایا جاتا ھے۔ یہ غذائیت سے بھرپور ھوتا ھے اس میں حیاتین اور معدنیات بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اس میں حرارے اور چربی کی بھی تھوڑی مقدارموجود ھوتی ھے۔



کھیرے کے اندر پایا جانے والا چھیانوے فیصد پانی روزمرہ پانی کا متبادل بھی ھے۔ اس لئے گرمی میں زیادہ سے زیادہ کھیرا استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ھو یہ پانی جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کر کے جسم کو تروتازہ بھی رکھتا ھے۔


بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے کھیرا نہایت مفید غذا ھے۔کھیرے میں پائے جانے والے غذائی اجزاء پوٹاشیم ،میگنیشم وغیرہ بلڈ پریشرکنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اس لئے بلڈ پریشر کے مریضوں کو کھیرے کا جوس استعمال کرنا چاہیے۔



شوگر کے مریضوں کے لئے بھی کھیرا بہت اچھی چیزھے۔ کیونکہ اس کے اندر ایک ایسا ہارمون پایا جاتا ھےجو کہ لبلبہ کے ان خلیوں کے لئے مددگار ھوتا ھےجن سے انسولین بنتی ھے۔


کھیرے میں حیاتین، میگنشیم، کیلشیم، فولیٹ پائے جاتے ہیں۔ گھنٹیا اور ارتھرائٹس سے نجات کے لئے کھیرے کے جوس میں گاجر کا جوس مکس کر کے پینا فائدہ مند ھوتا ھے۔ یہ یورک ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتا ھے۔



کھیرا معدہ کے السر والے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ھے۔ تیز مصالحوں والے کھانے کھا کر اگر معدہ میں تیزابیت یا جلن ھو تو آپ زیادہ سے زیادہ کھیرے کھائیں یہ نظام ہضم کو درست کر کے مصالحوں کے تیز اثرات کو زائل کر دے گا اور آپ تندرست و توانا رہیں گے۔ کھیرے کے زیادہ استعمال سے قبض کا بھی خاتمہ ھوتا ھے۔



چہرے کے لئے بھی کھیرا ایک زبردست چیز ھے۔ فیس ماسک بنانے میں بھی استعمال ھوتا ھے۔آنکھوں پر کھیرے کے قتلے کاٹ کر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ھونے کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقے بھی ختم ھوتے ہیں۔ اس کا جوس چہرے پر ملنے سے چمک اور تازگی آتی ھے۔



وزن گھٹانے کے شوقین لوگ بھی کھیرا زیادہ استعمال کریں کیونکہ اس میں حرارے کم پائے جاتے ہیں اس لئے وزن کم کرنے کے لئے یہ سبزی بہترین ھے۔ گرمیوں میں زیادہ کھیرا استعمال کریں کیونکہ یہ بہت ٹھنڈی سبزی ھے۔اور اس کے فوائد بھی زبردست ہیں۔ ہمیشہ اچھا سبز اور سخت کھیرا دیکھ کر خریدیں تاکہ اس کے اصل فوائد حاصل ھو سکیں۔




About the author

160