لوکی گھیا

Posted on at


لوکی گھیا کافی مشہور سبزی ہے۔ مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں۔ عربی میں اسے قرح، فارسی میں کدوئے دراز، بنگالی میں کمرا، اردو میں لمبا کدو اور لوکی اور انگلش میں وائٹ گورڈ کہا جاتا ہے۔ لوکی کے بہت سے فوائد ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ لوکی کا استعمال ہمارے پیارے بنی کریم ﷺ کی سنت بھی ہے۔


 



 


لوکی بلڈپریشر کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ خون کے جوش کو ختم کرتی ہے۔ بلڈپریشر میں لوکی کے پانی میں کری پتا ڈال کے اسے جوش دے کے پینے سے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے۔ لوکی گرم امراض مثلاً صفراوی اور خونی بخار۔ گرم کھانسی، سل و دق اور جنون اور ملیخولیا میں بہت فائدہ مند ہے۔


 



 


لوکی کو مختلف طریقوں سے کھائی جاتی ہے۔ اس کا سالن بھی پکایا جاتا ہے جو کہ پاکستان کے تمام گھرانوں میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس کو اکیلا کھاتے ہیں اور کچھ لوگ اسے گوشت کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔ لوکی کا حلوہ بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ بہت لزیز ہوتا ہے اور بکثرت شوق سے کھایا جاتا ہے۔


 



 


لوکی کا رائتہ بھی تیار کیا جاتا ہے۔ یہ مزیدار ہوتا ہے اور خاص طور پر گرمیوں میں بکثرت کھایا جاتا ہے اس کے کھانے سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔


 



 


لوکی کا جوس بھی بنایا جاتا ہے۔ لوکی کا جوس حرارت اور پیاس میں تسکن بخستا ہے اور سل کی بیماری میں بہت مفید ہے۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160