پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود کئی ممالک سے پیچھے کیوں۔۔!!!۔

Posted on at


ُپاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود کئی ممالک سے پیچھے کیوں۔۔!!!۔




 آج کل کی اس جدید دنیا میں زندہ رہنے اور ترقی کرنے کے لیے اعلٰی تعلیم کی بنیاد نہایت ہی ضروری ہے، اس کے بغیر اس جدید دنیا میں کامیاب ہونا تو کیا دو وقت کی روٹی کمانا بھی ناممکن سی بات ہے۔
 آج کل کے اس دورجدید میں زندہ رہنے کی لیے تعلیم اتنا ہی اہم کردار ادا کر رہی ہے کہ جتنا ایک انسان کو رہنے کی لیے سانس کی لینے کی ضرورت پڑتی ہے، کیونکہ اس دور میں کما وہ ہی سکتا ہے جو کہ تعلیم یافتہ ہے، بغیر تعلیم کے کمانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اور پھر کمائے گا نہیں تو کھائے گا کیا۔   
 




شاہد یہ تعلیم ہی ایک اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے ہمارا ملک پاکستان کئی ان ممالک سے بھی پیچھے ہے جن کو پاکستان سے  بھی بعد  میں آزادی ملی، جیسے بنگلادیش۔ اور باقی تو کئی ممالک جیسے  امریکہ، چاہنہ، جاپان، جرمنی وغیرہ سے اتنا پیچھے ہے کہ اگر ہم 50 سال تک مزید محنت کریں اور وہ ممالک کچھ بھی مزید ترقی کے لیے کوشش نہ کریں، تو پھر بھی شاہد ہے ہم ان تک برابر ہو سکیں۔ یہ ممالک تعلیم کے بل بوتے پر اتنا آگے نکل گئے ہیں کہ  شاہد ہماری سوچ بھی اتنا نہیں سوچ سکتی۔ 




آج اگر ہم کسی چیز کے بارے میں سوچتے ہی ہیں تو وہ پہلے سے ہی مارکیٹ میں متعارف ہو چکی ہوتی ہے۔ اور زیادہ تر انہی ترقی پزیر ممالک کے کمالات ہیں جن کی بدولت ہم بھی اپنے گھروں میں آرام کر رہے ہیں۔ اور یہ سب بھی صرف ان ممالک کی محنت کا نتیجہ اور تعلیم میں فروغ حاصل کرنا ہے۔




 اور بڑی بات یہ بھی ہے کہ انکا تعلیمی نظام بھی پاکستان کے تعلیمی نظام سے بہت مختلف اور بہترین ہے، کیونکہ وہاں سب کے لیے یکسر تعلم میسر ہے چاہے وہ امیر کا بیٹا یا بیٹی ہے، یا پھر کسی غریب کی اولاد ہے۔ اسکے مدِمقابل پاکستان کی تعلیم بہت ہی مختلف ہے، امیر کے بچوں کے لیے اعلٰی سے اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع اور غریب کے بچوں کیلیے کوئی تعلیم ہی نہیں، اگر ہے بھی تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ غریب بچہ کسی کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر ملے گا۔



سوچنے کی بات ہے کہ جن کے ہاتھوں میں پاکستان کا مستقبل ہونا ہے اگر وہ ہاتھ قلم پکڑنے کی بجائے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر ملیں یا پھر کسی کے آگے بھیک مانگ رہے ہوں تو پاکستان کے مستقبل کا کیا بنے گا۔ پاکستان کیسے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔




 ہمیں سب اگر اس مسلے پر غور کریں اور اس پر عمل بھی کریں تو ہمارا ملک بھی کسی سے کم نہیں، دنیا کہ ہر ملک سے زیادہ ٹیلنٹ پاکستان میں موجود ہے اور جس کا کوئی مدِمقابل نہیں پر شرط یہ کہ اسے دھونڈنے کی ضرورت ہے، اسے اجاگر کرنے اور دنیا کے سامنے لانے کی لیے ہمیں تعلیم کو اپنے ملک میں عام کرنا ہوگا جس کی بدولت وہ ٹیلنٹ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی مدِمقابل کا مقابلہ کر کے اپنے ملک  پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہے۔




 



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160