کینو ایک پھل

Posted on at


کینو خون صاف کرتا ہے۔ اور غیر محسوس طور پر انسان کے خون میں جنم لینے والی مختلف بیماریوں سے چھٹکارا دلاتا ہے۔ اگر خون میں تیزابیتبڑھ جاۓ ، چہرے کا رنگ و روپ ماند پڑنے لگے تو اسکا کثرت سے استعمال ان تمام شکایات کا خاتمہ کرتے ہوۓ آپ کی صحت کو بحال اور طبیعت کو ہشاش بشاش کرتی ہے۔ بچوں کو کینو کا جوس استعمال کروانے سے انکی صحت اور نشوونما پر بھی خوشگوار اثر کرتا ہے۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مختلف کوالٹی کے کینو بڑی تعداد میں ٹھیلوں پر فروخت ہوتے ہوۓ نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اور انکے دام بھی معیار کی مناسبت سے مقرر کئے جاتے ہیں۔

کینو خریدتے وقت ایسے کینو کا انتخاب کیجئے جو دیکھنے میں چمکدار اور انکا چھلکا پھولا پھولا اور دبیز ہو۔ پتلے چھلکے والے کینو خریدنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ بعض اوقات کٹھے اور خاصے ترش بھی ہوتے ہیں۔ کینو کا گودا، جوس اور اسکی پھانکیں مختلف کھانوں میں اور سویئٹ ڈشز میں استعمال کی جاتی ہے۔ آج کے دور میں کینو کا جوس بنانا بہت ہی آسان ہےجوس نکالنے کے لیئے بازاروں میں بہت سے برتن نما آلات اور بجلی کی مدد سے چلنے والے سٹرس جوسر با آسانی دستیاب ہے۔ جن کے ذریعے چند منٹ میں کئی گلاس رس نکالا جا سکتا ہے۔

کینو بڑے بڑے ہوٹلوں میں مہمانوں کو پیش کئے جانے والے جوس کے گلاسوں اور مختلف کھانوں کی سجاوٹ اور انکی دیدہ ذیبی بڑھانے کے لیئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کینو کے چھلکے کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لیئے بھی استعمال کیئے جاتے ہیں۔ اٹلی کے باشندے اپنے پکوانوں میں کینو کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ اور اس سے مختلف سوئیٹ ڈشز بھی تیار کی جاتی ہیں۔ اٹلی میں کینو کی پھانکوں کوشہد اور چاکلیٹ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ کینو کے رس میں اسی کا گودا اور شہد شامل کر کے مزے دار اور خوش ذائقہ مشروبات بھی تیار کیئے جاتے ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160