(ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے کون سی غذاتیں ضروری ہیں (حصہ دوئم

Posted on at


دودھ: آپ نے اکژ دودھ کے اشتہار میں بچوں کو دودھ سے چیڑے ہونٹوں کے ساتھ دیکھا ہوگا اس میں واضح پیغام یہ ہوتاہے کہ بچوں کی غذاوں میں دودھ کو لازما شامل کرنا چاہئے یہ صرف بچوں کے لئے نہیں بلکہ بڑوں کے لئے بھی انتہائی مفید غذاہے۔



چکنائی سے پاک ۸ اونس دودھ پینے سے آپ کو ۹۰ فیصد حرارت ملتی ہے لیکن اس کے علاوہ آپ کو کیلشیم کی یومیہ خوارک کا ۳۰ فیصد بھی پورا ہو جاتاہے۔


پنیر: پنیر میں کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ پنیر کھانے میں حد سے تجاوز کر جائیں اس سے آپ کے جوڑوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔



انڈے: اگر چہ انڈوں میں یومیہ وٹامن ڈی کی صرف ۶ فیصد مقدار شامل ہوتی ہے لیکن یہ اس وٹامن کے حصول کا فوری اور آسان طریقہ ہے صرف انڈہ کی سفیدی کھانے کے لئے منتخب نہ کریں۔



اس سے اگر چہ کیلوریز کی تعداد کم ہو جاتی ہے لیکن وٹامن ڈی انڈے کی زردی میں ہوتاہے۔


پالک: اگر آپ کو ڈیری مصنوعات پنسد نہیں ہیں تو پالک اور گوبھی میں بھی بہت سے وٹامن ڈی اور کیلشیم کی مقدار پائی جاتی ہے ان ترکاریوں کے ذریعہ بھی آپ کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔




About the author

160