(منی روبوٹک پرنٹر(حصہ اول

Posted on at


اگرچہ لیپ ٹٓاپس اور اسمارٹ فونز نے کمپیوٹنگ کو موبائل کردیا ہے جس سے بہت سہولت بھی ہوگئی ہے لیکن ابھی بھی کچھ معاملات میں ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور باوجود اس کے کہ ہمارے پاس موبائل کمپیوٹنگ دیوائسز موجود ہیں۔ ہمیں آفس ڈیسک کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔



اس کی ایک اہم وجہ پرنٹر ہے۔ ہم جو بھی ڈاکومینٹ اپنے لیپ ٹاپ یا اسمارٹ ٹیبلٹ پر تیار کرتے ہیں اس کی پرنٹ آئوٹ کے لئے ہم آفس یا گھر کی میز پررکھے ہوئے پرنٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان پرنٹرز کی جسامت بھی زیادہ ہوتی ہے اور وزن بھی زیادہ ہوتا ہے۔



لیکن کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ کمپیوٹنگ کی طرح پرنٹنگ بھی موبائل پر ہوجائے؟؟


جی ہاں ایسا ممکن ہے کیونکہ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ایک چھوٹا سا موبائل روبوٹک پرنٹر تیار کیا ہے۔ جو عام اے چار سائز کے کاغذ پر پرنٹ کرسکتا ہے۔ یہ پرنٹر روایتی پرنٹر سے مختلف اور جسامت میں بہت چھوٹا ہے۔



یہ ‘‘منی موبائل روبوٹک پرنٹر’’ اسرائیل کے شہر یروشلم سے تعق رکھنے والے تاویہ البام نے تیار کیا ہے۔ البام کا کہنا ہے کہ اس پرنٹر کو بنانے کاخیال انہیں مستقل اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹٓاپس پر کام کرنے کے دوران آیا ان کی  خواہش تھی کہ وہ کسی طرح گھر یا آفس جائے بغیر ہی اپنی موبائل کمپیوٹنگ ڈیوائس سے ہی پرنٹ آئوٹ لے سکیں۔



About the author

160