زراعت

Posted on at


یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو تمام شعبوں کی جڑ سمجھا جاتا ہے یہ ایک ایسا پیشہ ہے جو کہ نبییوں نے بھی اپنایا تھا ۔یہ ایک پاکیزہ پیشہ ہوتا ہے ۔مختلف خورد نوش اور ضروریات زندگی کی اشیاٗ اگائی جاتی ہیں جو روزمرہ زندگی میں ہمارے لیے مفید ہوتی ہیں ۔مختلف ممالک کا انحصار زراعت پر ہے۔اور وہ اس میں خود کفیل ہیں ۔ لہذا بعض ممالک میں اس شعبے کو اکائی کی حیثیت حاصل ہے اور وہ ممالک اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ برآمد بھی کرتے ہیں ۔

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کا انحصار زراعت پر ہے پاکستان میں تقریباً70فیصد لوگ اس سے وابستہ ہیں اس کا زیادہ تر رقبہ زرخیز ہےاور اس میں ایک بہترین نہری نظام ہےجو کہ دنیا کے تمام ممالک سے بہتر ہے ۔پاکستان میں مختلف قسم کی فصلیں اگائی جاتی ہیں مثلاًچاول ،گندم،کپاس،سورج مکھی اور اس کے علاوہ بہت سی اشیا اگائی جاتی ہیں جن میں مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔جنہیں ہم بیرون ملک برآمد بھی کرتے ہیں ۔

پاکستان میں زراعت کیلئے مختلف قسم کے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔جن میں وہ طریقے بھی شامل ہیں جو آج سے کئی سال پرانے ہیں

اور آج کے اس جدید دور میں بھی انہیں بقا حاصل ہے لیکن آج کے جدید دور میں زراعت صرف مختلف قسم کی مشینری کے ذریعے کی جاتی جو کہ تیز اور زیادہ منافع بخش ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس شعبے کی طرف خاص توجہ دے تاکہ پاکستان خوشحالی کی رہ پر گامزن ہو سکے۔



About the author

160