(الرجک استھما (دمہ

Posted on at


علامات: رات کے کسی پہر یا علی الصبح نیند سے بیداری پر شدید خشک کھانسی، سانس لینے کے دوران سیٹی جیسی آواز اور سانس لینے سے سینے میں تکلیف۔

وجوھات:الرجک استھما گردوغبار، خشک ہوا اور خشک ہوا میں موجود خوردبینی اجسام سے ہو سکتا ہے، ٹھنڈی ہوا بھی ایک محرک ہے۔ جب ایک دمہ مریض الرجی کا سبب بننے والے ماحول میں سانس لیتا ہے تو ماحول میں موجود الرجن سانس کی نالی سے ہوتے ہوئے پھیپھڑوں تک پہنچتے ہیں اور ان پر ورم آ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے سانس کی تکلیف اور کھانسی کا حملہ ہوتا ہے۔

علاج: یہ علامات ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ اسی حالت میں انہیلر استعمال کریں۔ گولی یا سیرپ کے زریعے بھی اس الرجی کے حملے کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ شدید حملے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال لے جائیں۔ اس الرجی کو باقاعدہ علاج سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

احتیاط: رات سونے سے قبل بستر کی چادر اور تکیے کے غلاف روزانہ تبدیل کریں کیونکہ ان پر موجود خوردبینی اجسام بھی دمہ کا سبب بنتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے بننے والے دھوئیں سے بچیں۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160