صوبہ پنجاب کی ثقافت

Posted on at


جب کسی قوم تمام افرادایک خاص مدتوں سے آپس میں ایک ساتھ مل جل کر ایک سر زمین پر رہ رہے ہوں تو ان کے ہاں مشترکہ قدریں، ان کے رسم ورواج، عائلی زندگی، انراز زندگی، تفریحات، فنون، کھیل اور مجلسی زندگی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اور پھر ان کی یہی خصوصیات ثقافت کہلاتی ہے۔



اور جو اس قوم کو دوسری اقوام سے الگ اور ممتاز بناتی ہیں۔ اور پھر اس قوم پر مشتمل افراد اپنی ان خصوصیات سے دنیا کی مختلف قومیں آپس میں ایک دوسرے سے جدا گانہ ثقافتی خصوصیات رکھتی ہیں۔ ہر قوم اپنی ثقافت کے لحاظ سے الگ ہوتی ہیں۔ان کی قوم کے باشندے اپنی زبان اپنے لباس اپنی خوراک اور اپنے تہواروں وغیرہ سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔ دوسرے صوبوں کی طرح صوبہ پنجاب کی ثقافت کا بھی زکر کیا جاتا ہے۔



صوبہ پنجاب کے لوگ پنجابی بولتے ہیں اور یہ زبان اس صوبے میں سب سے زیادہ بولے جانے والی زبان ہے۔ لیکن اس پنجابی زبان بولنے کے مختلف انداز ہیں۔ اور ہر انداز میں فرق ہے۔ صوبہ پنجاب میں سرائیکی، اردو، اور پوٹھواری زبان بھی بولی جاتی ہے۔ جس طرح ہر صوبے کی خوراک کی ایک الگ پہچان ہے۔ اس طرح پنجاب بھی اپنے کھانوں کی پہچان بتاتا ہے۔ اس صوبے میں لسی، دودھ، گوشت، سبزیاں، دالیں، ساگ، سلاد، چاول، قورمہ، کڑاہی، اور کباب صوبہ پنجاب کی مرغوب غزا ہیں۔



صوبہ پنجاب میں مختلف قسم کے تہوار منائے جاتے ہیں۔ میلادانبی، عرس حضرت علی ہجویری، عیدالاضحیٰ، عیدالفطر اور اس کے ساتھ ساتھ میلہ مویشاں ہوتا ہے۔ میلادانبی 12 ربیع الاول کو بڑے ادب و احترام سے منائی جاتی ہے۔ اور پھر ان دونوں عیدوں پر لوگ نئے نئے اورصاف سھترے کپڑے پہنتے ہیں۔۔۔۔




160