شلجم

Posted on at


شلجم پاکستان کی مشہور سبزی ہے۔ مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں۔ عربی میں اسے لفت، فارسی میں شلغم، سندھی میں گوگڑوں، پنجابی میں گونگلو، پہاری نام ٹھپر اور انگلش میں ٹرنپ کہا جاتا ہے۔ یہ سبزی پاکستان کے تمام علاقوں میں بکثرت کھائی جاتی ہے بچے، بڑے اور بوڑھے تمام لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ شلجم کے بہت سے فوائد ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔


 



 


شلجم سے کافی مقدار میں غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ شلجم قبض، کھانسی اور کمزور جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ شلجم گردہ کے لیے بھی بہت مفید ہے خاص طور پر کمزور گردہ میں اس کا استعمال مفید ہے۔ شلجم کا استعمال گردہ اور مثانہ کی پتھری کو بھی ختم کرتا ہے۔ شلجم کمزور نظر کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ سردی کی وجہ سے ہاتھ اور پاوں پھٹ جائیں یا پھر سوزش پیدا ہو جائے  تو ان کے لیے شلجم کا جوشاندہ بنا کے اور اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے اس سے ہاتھ اور پاوں دھونے سے بہت فائدہ ہو گا۔


 



 


شلجم کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے مختلف قسم کے سالن تیار کیے جاتے ہیں مثال کے طور پر اکیلے شلجم، شلجم گوشت، شلجم پالک، شب دیگ وغیرہ وغیرہ۔ شلجم کا اچار بھی تیار کیا جاتا ہے یہ بہت لزیز اور مزیدار ہوتا ہے۔ اور اس اچار کو غذا ہضم کرنے کے لیے استعمال کیا جتا ہے۔


 



 


بعض لوگ شلجم کو کچا بھی کھاتے ہیں یہ کچا بھی کافی لذیز ہوتا ہے۔ کچا شلجم بھی انسانی جسم کے بہت فائدہ بخشتا ہے۔ سلاد میں بھی کچے شلجم کا استعمال ہوتا ہے۔ شلجم کا جوس بھی نکال کے پیا جاتا ہے۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160