جامن کے فوائد

Posted on at


آج کل جامن کا موسم شروع ھونے والا ھے۔اگر لزت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ بھت ھی لزیز پھل ھے۔ اس کو ھر عمر کے لوگ شوق سے کھاتے ھیں۔اور دوسری طرف اگر اس کے فوائد کا جائزہ لیا جائے تو اس کے بے شمار فوائد ھیں۔اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھے کہ اس سے نظام انحظام درست ھوتا ھے۔نا صرف جامن بلکہ اس کے پتے بھی بھت فائہ مند ھوتے ھیں۔ یہ بھت سی ادویات میں بھی استعمال ھیں۔ شوگر کے مریضوں کے لیے جامن بھت مفید ھے۔

س سے شوگر کنٹرول رھتی ھے۔اگر شوگر کا مریض آم کھائے اور اس کے بعد جامن کھا لیے جائیں تو شوگر نھی بڑھے گی۔ایلوپیتھک میں بھی بھت عرصہ تک شوگر کا علاج جامن سے کیا جاتا تھا۔اس کے علاوہ جامن چھرے کی رنگت کے لیے بھی بھت اھم ھیں۔جامن کی گٹھلیوں کو پانی میں مسل کر صاف کر لیا جائے اور پھر اس کا پیسٹ بنا لیا جائے اور اس ماسک کو منہ پر لگایا جائے تو اس سے چھرئ کی رنگت صاف ھو جائے گی۔اس کے علاوہ بواسیر اور عورتوں کی بیماری لیکوریا میں جامن بھت مفید ھیں ان سے علاگ کیا جائے تو جلد آرام آ جاتا ھے۔

جامن ایک ایسا پھل ھے جو کہ ھمارے ملک پاکستان میں نا صرف با آسانی مل جاتا ھے بلکہ مناسب دام میں ملتا ھے ۔اس کے دام اتنے مناسب ھوتے ھیں کہ ھر خاصوعام اس سے مستفید ھو سکتا ھے ۔مگر یاد رھے دوران حمل اس کے اسعمال سے اھتراز ھی برتنا چاھئے۔

اگر انسانوں پر بیماریوں جیسی
ازمائشیں آتی بھی ھیں تو اس کے لیے علاج بھی فراھم کر دیا گیا ھے جامن بھی قدرت کی طرف سےایسا ھی تحفہ ھے اس سے بے شمار بیماریوں کا علاج ممکن ھے۔ نا صرف انسانوں کے لیے بلکہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کی صحت کے لیے اس سے مستفید ھوتے ھیں۔



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160