محبت کی شادی

Posted on at


آج کل محبت کی شادی یا پسند کی شادی کا رواج معاشرے میں تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ہر انسان چاہتا ہے کہ اپنی ہونے والی بیوی خوبصورت ہو لیکن یہ سب ہر ایک کے نصیب میں نہیں ہوتا اکثر لڑکیاں گھر سے بھاگ کر شادی کر لیتی ہیں جو سرا سر نقصان اُٹھاتی ہیں کیونکہ وہ شادی بہت کم ہی کامیاب ہوتی ہے جس میں والدین کی رضامندی شامل نہ ہو ارد گرد کے رہنے والے لوگ بھی آچھی نظروں سے نہیں دیکھتے سچی خوشی اُسی شادی میں ہوتی ہے جس میں گھر کا ہر فرد خوش ہو ماں باپ کی رضامندی شامل ہو اور وہی شادی کامیاب ہوتی ہے۔



اگر کوئی شخص اپنی پسند کی شادی کنا چاہتا ہے تو اُسے چاہیے کہ اس معاملے کے بارے میں اپنے والدین کو اعتماد میں لے کوئی ایسا قدم اُٹھانے سے گریز کریں جس سے لڑکی کی بدنامی ہو آجکل ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں ذیادہ محبت کی شادی کو اُجاگر کیا جاتا ہے جس کے معاشرے میں برے اثرات پڑھ رہے ہیں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ محبت کی شادی کامیاب رہتی ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور یوں زندگی خوشگوار گزرتی ہے ویسے حقیقیت یہ ہے کہ شادی وہی کامیاب رہتی ہے۔



جس میں میاں بیوی ایک دوسرے کے مزاج کو سجھتے ہوں ایک دوسرے کی پسند نہ پسند کاخیال رکھتے ہوں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوں اگر کسی وقت خاوند کو غصہ آجائے تو بیوی کو چاہیے کہ خاموش رہے اسی طرح خاوند کو بھی چاہیے کہ بیوی کاخیال رکھے تو زندگی گلزار بن جاتی ہے کچھ لوگ شادی کا معاملہ اپنے والدین پر چھوڑ دیتے ہیں تو ان کے ماں باپ جہاں بہتر سمجھیں گے وہاں شادی کر دیں گے اور وہ اس میں مطمعین رہتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160