تفریح

Posted on at


تفریح کے معنی راحت سکھ خوشی کے ہیں جیسے ایک شخص سارا سارا دن فیکٹری میں کام کرتا ہے رات کو جب گھر کے واپس آتا ہے تو گھر کے کاموں میں اپنے گھر والوں کا ہاتھ بٹاتا ہے تو مسلسل کام کرتے رہنے کی وجہ سے تھکاوٹ ہو جاتی ہے طبیعت میں بیزاری اور اکتاہٹ ہو جاتی ہے تو بیزاری دور کرنے کیلئے اپنے بھائے بہنوں یا دوستوں کے ساتھ کسی تفریح مقام پر چلا جاتا ہے۔



کسی ایسی جگہ جہاں سبزہ،درخت اور تازہ ہوا ہو جسے دیکھ کر طبیعت کھل اُٹھتی ہے کھلے اور کشادہ ماحول میں آنے سے گھٹن دور ہوتی ہے اور دل کو خوشی ملتی ہے مسلسل کام کرنے سے جو تھکاوٹ ہوتی ہے وہ دور ہو جاتی ہے اور انسان ترو تازہ ہو جاتا ہے اور پھر سے نئے جوش کے ساتھ کام کے لیے تیار ہو جاتا ہے لوگ جو دفتر وغیرہ میں کام کرتے ہیں وہاں وہ لوگ سارا دن بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔



اس وجہ بھی وہ تھک جاتے ہیں تو تھکاوٹ دور کرنے کے لیے وہ شام کو ٹینس کھیلتے ہیں انسان کی صحت کے لیے ورزش نہایت ضروری ہے اگر انسان کی صحت آچھی نہ ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی تعمتوں سے کیسے لطف اندوز ہو گا کچھ لوگوں کو تنہائی پسند ہوتی ہے اور وہ شور شرابے سے دور بھاگتے ہیں کسی محفل یا شادی بیاہ میں جانا پسند نہیں کرتے اور اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ تفریح پر جایا جائے پر وقت پر گھر واپس بھی آجانا چاہیے تاکہ رات کے اندھیرے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160