پردے

Posted on at



گھر تعمیر کرتےوقت ھر کوئی اس بات کاخاص خیال رکھتا ھے کہ ھر کمرے میں ھوا کے گزر کے لئے کھڑکی ضرور ھونی چاہیئے۔ تاکہ کمرہ روشن اور ھوادار رھے۔ کھڑکیاں تو ھر گھر کا لازمی حصہ ہیں۔ اور گھر کی آرائش کے لئے کھڑکیوں دروازوں پر پردے بھی لازمی چیز ہیں۔ اگر آپ خوبصورت پردے لگائیں گے تو آپکے گھر کی خوبصورتی میں ھی اضافہ ھو گا۔



آپ جدید طرز کے خوبصورت پردوں والے کسی گھر میں داخل ھوں تو آپکے اندر سکون ھی سکون بھر جاتا ھے اور طبیعت ایک دم فریش ھو جاتی ھے۔ آج ھم آپ کو جدید طرز کے پردوں کے بارے میں کچھ ٹپس دیتے ہیں جو کہ آپ کے لئے کارآمد ثابت ھوں گی۔



پردے لٹکانے کے لئے ہمیشہ اچھی کوالٹی کا راڈ استعمال کریں۔کیونکہ راڈ کی وجہ سے ھی پردے ٹھیک طرح لٹکتےہیں اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ پردوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ان پر پلیٹیں بھی ڈالی جاتی ہیں۔ ھر کوئی اپنی پسند کے مطابق پلیٹ ڈلواتا ھے۔ کچھ زیادہ چوڑے ھوتے ہیں کچھ باریک۔



اکثر خواتین چھوٹے پردوں کی اوپر والی سطح کو ابھار دینے کے لئے بڑے پردے کے اوپر چھوٹا پردہ جھالر کی طرح لگا دیتی ہیں۔ یہ بھی دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ھے۔ اور بڑے بڑے ڈرائنگ رومز میں ایسے پردے بہت جچتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے کمرے کے پینٹ کے حساب سے پردوں کا انتخاب کریں۔ کیونکہ کمرے کی خوبصورتی اسی میں ھے۔ گہرے رنگ کے پردے کبھی نہ لگائیں کیونکہ یہ کمرے میں روشنی کی بجائے اندھیرا کرتے ہیں اور کمرہ بھی تنگ لگنے لگتاھے۔



پردوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔اگر آپ کے پاس ویکییوم کلینر ھےتو اس سے آپ روزانہ پردوں کی صفائی کرلیں اس طرح آپکا ڈرائی کلین کا خرچہ بچے گا۔ پردوں کے راڈ کو گیلے کپڑے سے نہ صاف کریں اس طرح وہ زنگ آلود ھو سکتے ہیں۔ دھلائی سے پہلے پردوں کے تمام رِنگ اورکُنڈے الگ کر لیں تاکہ واشنگ مشین میں دھوتے وقت پریشانی نہ ھو۔ قیمتی پردے ہمیشہ ڈرائی کلین کروائیں۔ کیونکہ بعض پردے گھر پر دھلنے کی وجہ سے خراب ھو جاتے ہیں۔ اس لئے احتیاط کریں تا کہ آپ کا نقصان نہ ھو۔





About the author

160