زمینی آلودگی

Posted on at


فضا اور اپنی کو آلودہ کرنے والے عوامل زمینی آلودگی کا باعث بنتے ہیں-صںعتوں کا ٹھوس یا نیم ٹھوس مواد اور رہائشی علاقوں کا کوڑا کرکٹ بھی زمینی آلودگی پیدا کرتے ہیں-ذراعت اور بار برداری کے لیے استمال ہونے والی مویشیوں کا فضلہ اور دوسری گندگی بھی آلودگی پیدا کرنے کا ایک سبب ہے-ان عوامل میں سے بعض تو جلد ہی قدرتی عوامل کی بدولت تحلیل ہو جاتے یا ٹھکانے لگ جاتے ہیں،مگر بعض قدرتی عوامل سے بھی ٹھکانے نہیں لگتے ،مثل پلاسٹک کی مصنوعات وغیرہ ،کہ ان کو ٹھکانے لگنے کا کوئی انتظام قدرتی عوامل میں شامل نہیں ہے-اس طرح پیدا ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہے-موجودہ صںعتی دور میں ایسی اشیاء اور مصنوعات کا استمال عام ہوگیا ہے جو ناقابل تحلیل مادوں پر مشتمل ہوتی ہے اور ان کو ٹھکانے لگانا ایک گھمبیر مسلہ بن گیا ہے-

بعض اوقات صںعتوں کے ٹھوس یا نیم ٹھوس فاضل مواد کو زمین میں دفن کر دیا جاتا ہے-جس سے اس کے مضر اثرات زیر زمین پانی میں سرایت کر جاتے ہیں- زمین کی آلودگی سے بچاؤ کے لیے لازم ہے کہ گھریلو کوڑا کرکٹ ،تجارتی علاقوں ،گلی کوچوں اور عوامی اداروں کے ٹھوس فاضل مواد کے نامیاتی مادوں کو الادا جامہ کر کے گیس پلانٹ کے ذریعےاس سے توانائی حاصل کی جاے –نامیاتی مادوں کو مناسب اصلاح کے بعد بطور قدرتی کھاد بھی استمال کیا جا سکتا ہے- جنگلات قدرت کا بیش بہا خزانہ ہیں اور ماحول کو آلودگی سے صاف رکھنے کا قدرتی کارخانہ بھی-جہاں جہاں درختوں کی بے دریغ کٹائی سے جنگلات کے رقبے میں کمی آتی ہے،وہاں زمین بھی بردگی کا شکار ہونے لگتی ہے –جس سے قبل کاشت اراضی میں کمی آتی جاتی ہے اور آبی ذخائر بھی نہ صرف کم بلکہ آلودہ بھی ہو

جاتے ہیں-اس لیے ضروری ہے کہ جنگلاتی رقبہکی مکمل کٹائی کو فوری طور پر بند کر کے پٹیوں کی شکل میں کٹائی کی جاے –لکڑی کے متبادل ایںدھن کے استمال سے بھی جنگلاتی رقبہ کو روکا جا سکتا ہے –زرخیز یا نیم زرخیز زمین کو خالی چھوڑنے کی بجاے اس پر درخت لگے جایں اور آبادی میں اضافے کے باعث زمین اور جنگلات کو بےتحاشا رہائشی آبادیوں میں تبدیل کرنے کی بجاے زرخیز زمین کو صرف ذراعت کے لیے رہنے دیا جاے اور رہائشی علاقوں کے لیے بنجر یا ناقابل کاشت اراضی سے استفادہ کیا جاے

-



About the author

aroosha

i am born to be real,not to be perfect...

Subscribe 0
160