بڑی عید اور قربانی (حصہ اول

Posted on at


دنیا کی دوسری اقوام کی طرح مسلمان قوم بھی اپنے مزہبی تہواروں کو انتہائی اقدام سے مناتی ہے۔ دین اسلام کی آفاقیت اور ہمہ گیر ہونے کی جھلک نہ صرف اس کے پیروکاروں کی طرز عبادت اور رہن سہن میں جھلکتی ہے۔ بلکہ تمام مسلمان اقوام کا اپنے مزہبی تہواروں کو ایک ہی دن اور ایک ہی طرز سے منانا بھی اس مکمل دین کی خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔



 


اور اتحاد وہم آہنگی کا درس دیتا ہے اس لیے مسلمان چاہے افریقہ کا ہو یا امریقہ کا براعظم ایشیا سے تعلق رکھتا ہو یا یورپ کے کسی ملک کا باسی ہو وہ اپنی عیدین اپنی خوشیوں کا اظہار تقریبا ایک ہی طریقے سے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرتی حج کے عظیم الشان موقع کے ساتھ منائی جانے والی عیدالاضحیٰ کی ایک بار پھر آمد آمد ہے۔ جس کے لیے نئے لباس بنانے سے زیادہ اہم کام قربانی کے جانور کی خریداری ہے۔



اور جس میں بڑوں سے زیادہ بچوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ہفتوں پہلے قربانی کے جانور کو گھر لانا اس کو کھلانا پلانا اور نہلانا وہ فرائض ہیں جو بچے بن کہے انجام دینے کو تیار رہتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ شوق انسیت میں بدل جاتا ہے۔ اور قربانی کے روز ان معصوم زہنوں کو اپنی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا تصور بھی دیتا ہے۔ اس لئے وہ کچھ ہی دیر بعد سب کچھ بھول بھال کر گوشت کی تقسیم میں مگن ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ تفریح یقینا پاکستان کے رہنے والے بہت سے بچوں کے حصے میں نہیں آتی۔



 


خصوصا وہ بچے جو بڑے شہروں اور جدید رہائشی کالونیوں کے باشندے ہوں۔ لیکن ابھی بھی ملک کے دیہی علاقوں چھوٹے شہروں اور قصبوں میں جہاں گلی محلوں کا کلچر باقی ہے۔ وہاں ہمسایوں اور محلہ داروں کے غم اور خوشی میں شریک ہونے کی روایات زندہ ہیں۔ ملک کے تیزی سے بدلتے ہوے حالات اور معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان پھیلتی ہوئی خلیج نے عید منانے کے رنگ ڈھنگ کو بھی بدل دیا ہے۔



آج ہمارے شہر اعلیٰ متوسط اور پسماندہ علاقوں میں تقسیم ہوتے جارہے ہیں۔ اور ہر علاقے کے باسی چاہے عید ایک ہی دن منائیں لیکن اس کا اہتمام اپنے حلقہ احباب اور لائف اسٹائل کے مطابق کیا جاتا ہے۔ متوسط اور تنخواہ دار طبقہ اپنے رب کی خشنودی اور بچوں کی خوشی کے لیے مہینوں پہلے بچت شروع کر دیتا ہے۔ توپسماندہ ترین طبقے کے لوگ سال کے اس ایک دن کا انتظار اس لیے کرتے ہیں کہ وہ گوشت کھانے کی عیاشی کر سکیں گے۔۔۔۔




160