سٹابری

Posted on at


سٹابری بہت مشہور پھل ہے۔ یہ بہت لذیز اور مزیدار ہوتا ہے۔ یہ پاکستان اور پاکستان کے باہر تمام علاقوں میں بکثرت کھایا جانے والا پھل ہے بچے، بڑے اور بوڑھے تمام لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ سٹابری سرخ رنگ کی ہوتی ہے اور اس کے اوپر کالے رنگ کے دانے ہوتے ہیں۔ یہ ذائقے میں کھٹی میٹھی ہوتی ہے۔ سٹابری انسانی جسم کے لیے نہایت مفید ہوتی ہے۔ یہ انسانی جسم میں وافر مقدار میں تازہ خون پیدا کرتی ہے۔


 



 


سٹابری اکیلی بھی کھائی جاتی ہے اور اس سے مختلف قسم کی ڈشیز بھی تیار کی جاتی ہیں۔ مختلف قسم کی چاٹ میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سٹابری سے مختلف کھانوں کی سجاوٹ بھی کی جاتی ہے۔ خاص طور پر میٹھے کھانوں کی سجاوٹ میں یہ ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔


 



 


 اس کا فلیور بکثرت مختلف چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے مثلاً آئسکریم میں، کینڈیز میں، کسٹرڈ میں، بسکٹ میں،  کیک میں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جن میں اس کا فلیور استعمال کیا جاتا ہے اور تمام لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں خاص طور پر چھوٹے بچے کو یہ فلیور بہت پسند ہوتا ہے۔


 



 


سٹابری سے مختلف قسم کے ڈرنکس بھی تیار کیے جاتے ہیں جو کہ بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ سٹابری کا جوس بھی بنایا جاتا ہے۔ اور اس سے لزیز ملک شیک بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ مہمانوں کے آنے پر ٹیبل کی زینت بنتا ہے۔


 



 



 


 


سٹابری کا استعمال سکن کے لیے بہت مفید ہے اس کو کھانا بھی اور اس کو لگانا بھی دونوں ہی سکن کے لیے بھی مفید ہیں۔ بہت سی مختلف قسم کی سکن پڑوڈکٹس میں سٹابری کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سٹابری سکن کو نکھارتی ہے اور خوبصورت بناتی ہے۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160