دل کی بیماری حسد

Posted on at



حسد دل کی عظیم ترین بیماریوں میں سے ایک ھے ۔حسد کا مطلب یہ ھے کہ کسی کی نعمت چھن جانے کی آرزو کرنا ۔ حسد دنیا میں بھی نقصان دہ ھے اور آخرت میں بھی۔ لیکن یہ نقصان صرف حسد کرنے والے کو ہوتا ھے ۔ اور جس سے حسد کی جاتی ھے اس کا کچھ بھی نہیں بگڑتا نہ اسکی دنیا تباہ ہوتی ھے اور نہ ہی اس کے دین کو کوئی نقصان پہنچتا ھے۔


حسد کا دینی اعتبار سے تو یہ نقصان ھے کہ انسان اللہ کی تقسیم پر خوش نہیں ہوتا اور اللہ کی ناراضگی مول لیتا ھے ۔ اور اللہ تعالیٰ کے عدل و انصاف پر انگلی اٹھاتا ھے جو اس نے اپنی حکمت کے ذریعے قائم کیا ۔حسد دل کا خبث ھے یہ نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ھے جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ھے۔



دنیا میں حسد کا نقصان یہ ھے کہ انسان مسلسل تکلیف میں رہتا ھے ۔ جب بھی وہ اپنے دشمن کو راحت میں دیکھتا ھے تو اس کا خون کھولتا ھے اور اسکی نعمتوں اور راحتوں کے ازالے کی تدبیریں سوچتا ھے ۔ اور جب اس سے کچھ بن نہیں پاتا تو دل ہی دل میں کڑھتا رہتا ھے ۔ حسد سے نفع تو کیا نقصان ہی اٹھانا پڑتا ھے اور دل کیلیے مسلسل عذاب اور تکلیف سمیٹنی پڑتی ھے۔



اکثر ایسا ہوتا ھے حاسد دشمن کیلیے جس بات کی تمنا کرتا ھے خود اسی میں مبتلا ہو جاتا ھے۔ اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ھے کہ ان سے حسد کرنے والے خود اپنے حسد کی آگ میں ہی جلتے رہیں اور حاسد کا حسد ان کی یہ خواہش پوری کر دیتا ھے۔ وہ اپنی زندگی مزے سے گزارتے ہیں اور حسد کرنے والا جلتا رہتا ھے ۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160