ذہین بننے کے لیئے دماغ کی ورزش

Posted on at


انسانی جسم کی خوبصورتی میں بظاہر متناسب بدن کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ جسم کو متناسب،سڈول اور اعضا جسمانی کو عمر اور قد کے لحاظ سے مناسب رکھنے کے لیئے ہم ہر ممکن کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ورزش، واکنگ اور باڈی بلڈنگ سمیت بہت سی ایسی ورزشیں ہیں جنہیں ہم جسم کو خوبصورت بنانے کے لیئے اپناتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے سینکڑوں آلات اور مشینیں دستیاب ہیں۔ جنکی بدولت آج کی بھاگ دوڑ والی زندگی میں بھی ہم کسی کلب کے جانے کے بجاۓ بآسانی اپنے گھروں پر ہی خود کو چاک و چوبند رکھنے کے لیئے ایسی ورزشیں کر سکتے ہیں۔

اگرچہ صحت مند زندگی کے لیئے صحت مند جسم کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ انسانی جسم صحت مند زندگی بسرکرنے میں ہمارے لیئے نہایت معاون ثابت ہوتا ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ ورزش کے زریعے خوبصورت توانا اور چست جسم حاصل کرنے کے لیئے صرف جسم کی ہی ورزش کی جاۓ۔ اگر صحت مند جسم ہماری سماجی زندگی اور جسمانی بھاگ دوڑ کے کاموں میں ہماری مدد کرتا ہے۔ تو صحت مند دماغ زندگی کی دشواریوں اور مشکلات سے نکلنے کا حل ہمیں سجھاتا ہے۔

لہذاٰ متوازن زندگی گزارنے کے لیئے صحت مند جسم میں صحت مند اور متحرک دماغ کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیئے ضروری ہے۔ کہ جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو چست رکھنے کے لیئے اسکی بھی ورزش کی جاۓ۔ دماغ کی خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کرنا کچھ ایسا مشکل کام نہیں ہے۔ اسکے لیئے آپ کو ایسی ورزشیں کرنا ہونگی جو کہ بظاہر تو جسمانی نوعیت کی ہو گی تاہم انکی بدولت آپ کے دماغ کے تینوں حصوں کے درمیان رابطے بہتر ہو سکیں گے۔ اوریہ دماغ کو متحرک کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160