اللہ کے احکام سے غافل کر دینے والا کھیل کرکٹ اور اس کے نقصانات

Posted on at



جب چار سال بعد ورلڈ کپ آتا ہے ،ون ڈے سیریز کی بات نہیں ہو رہی،ایک ورلڈکپ پر جتنا خرچہ آتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق اس رقم سے دنیا کے متعدد غریب ممالک میں مریضوں میں مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ورلڈ کپ پر جتنی بجلی خرچ ہوتی ہے اس سے ملکِ پاکستان کے 12 سال تک کی برقی ضرورت پوری ہو سکتی ہے ۔



موجودہ وقت میں کرکٹ پاکستان سمیت دیگرممالک کا سب سے بڑا کھیل بن چکا ہے، ہر سال اس کھیل پر تقریباً 22ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں، دنیا بھر میں کرکٹ انڈسٹری پر خرچ ہونے والا روپیہ گندم کے بجٹ کے برابر ہے۔ جتنی رقم مشروبات ، برگروں اور ہوٹلوں میں قیام و طعام پر صرف کی جاتی ہے اس سے 35کینسر اور ٹی بی کنٹرول کے ہسپتال بنائے جا سکتے ہیں اس رقم سے موسم سرما میں غریبوں کو گرم کپڑے مہیا کیا جا سکتے ہیں، اتنی ہی رقم سے کولمبیا جیسی مزید شٹل خلاء میں بھیجی جا سکتی ہے پاکستان جیسے چار ملکوں کے قرضے ادا کیے جا سکتے ہیں۔ جتنی شراب اس موقع پر پی جاتی ہے اتنی شراب پورے برطانیہ میں سال بھر میں نہیں پی جاتی ۔ دنیا کے 60فیصد سے زائد مسلمان اہم فرائض خاص طور پر نماز پنجگانہ بھلا دیتے ہیں ایک ورلڈ کپ کے دوران جتنی جوئے پر رقم خرچ ہوتی ہے اگر وہ رقم دنیا بھر کے غریب افراد میں تقسیم کر دی جائے تو غربت کا خاتمہ ہو جائے۔ چار ورلڈ کپ کے خرچے سے ساری دنیا میں پختہ سڑکیں تعمیر ہو سکتیں ہیں دنیا بھر کے تہائی سے زائد افراد کا معیار زندگی بہتر ہو سکتا ہے۔



کرکٹ ایسا کھیل ہے جس پر سب سے زیادہ جوا ور شرطیں لگائی جاتی ہیں اور ورلڈ کپ کے موقع پر تو صرف میچ بلکہ ہر بال، ہر کھلاڑی، ہر چوکے،چھکے، اوور، ہر سنچری اور ففٹی پر جواء لگایا جاتا ہے تو عزیز ساتھیوں! تو کیوں نہ ہم اپنی سرگرمیوں کی فہارس میں سے کرکٹ کو ’’ آؤٹ‘‘ کر کے مفید تعمیری اور انقلابی مشاغل کا اہتمام کریں، ہمارا پیارا وطن ریاست جموں کشمیر بدترین مملوکی کے دور سے گزر رہا ہے، ہم اپنی تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، کرکٹ کلب بنانے کے بجائے ہمیں لائبریریز کا قیام عمل میں لانا چاہیے، کرکٹ پر جو وقت ضائع کیاجاتا ہے وہ اپنی تاریخ کو سیکھنے،دوستوں اور دیگر ناآشنا افراد تک پہنچانے کی سعی کرنی چاہیے، کشمیر ماضی میں دنیا کا سپر پاور ملک کی حیثیت سے رہا ہے، ماضی قریب میں روس بھی سپر پاور طاقت تھی، روس کے ٹوٹنے کی وجہ سے امریکہ سپر پاور بناجو پوری دنیا پر حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں سرے سے ہی نہیں ، او ر ہم کشمیری جو نسل در نسل غلام ہیں کرکٹ کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے جو ہمارے لیے انتہائی بھیانک اور زہر قاتل ہے، ہمیں اس کے علاوہ مزید مثبت سرگرمیاں جیسے کالجز میں کلاس فیلوکی مدد، مسجد میں نمازیوں کی اصلاح ، اپنے دوستوں کی خبر گیری و حوصلہ افزائی، نشانہ بازی و تیراکی، نری ایسے مشاغل اپنائیں جو جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ اخلاق و شخصیت کو پراگندہ کرنے کے بجائے روحانی تسکین اور ذہنی سکون بھی مہیا کریں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو آخرت سے غافل کرنے والے راستوں سے ہٹا کر نیک ومقدس راستوں کا راہی بنائے ۔آمین



by: Salmannex


for other blogs and videos please visit the following links


http://www.filmannex.com/salmannex/blog_post


http://www.filmannex.com/salmannex/movie


 



About the author

SalmaAnnex

Haripur, Pakistan

Subscribe 0
160