(حضرات کے لئے یوگا (حصہ دوم

Posted on at


ہو سکتا ہے شروعات میں آپ کو غیر دلچسپ اور مزید تھکا دینے والا عمل لگے لیکن یقین جانئے جب آپ اس سے فوائد حاصل کرنے لگیں گے اور لوگ آپ کی فٹنس اور ہشاش بشاش موڈ کا راز دریافت کریں گے تو آپ کو اس میں مزا آنے لگے گا۔ اپنے فرینڈ سرکل میں ان لوگوں کو شامل کریں جو یوگا میں دلچسپی رکھتے ہیں اس طرح آپ مزید انجوائے کریں گے۔ چھٹی کے دن جہاں آپ تفریحات کے دوسرے ذرائع تلاش کرتے ہیں وہیں چند گھنٹے یوگا کے لئے بھی رکھیں، گھر کے تمام افراد مل کر یوگا کریں، اس طرح آپس میں بھی لگاؤ پیدا ہو گا۔

جن مرد حضرات کو اپنی ذہنی کارکردگی بڑھانی ہے ان کے لئے بھی یوگا بہت مفید ہے کیونکہ آفس میں ایک جگہ بیٹھ کر مستقل مزاجی حاصل کی جا سکتی ہے، کیونکہ یوگا سے مزاج پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عمومی طور پر مرد حضرات ہی کا غصہ تیز تصور کیا جاتا ہے اور ان میں تحمل اور برداشت کی بھی کمی ہوتی ہےاس طرح کی تمام منفی عادات پر قابو پانے میں یوگا بہت مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

آج کل پوری دنیا معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے، مرد کو گھر کا کفیل مانا جاتا ہے اس لئے ایسے حالات میں مرد حضرات کافی ٹینشن اور ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ حضرات جو کسی بھی سبب دل کے عارضے، ہائیپرٹینشن اور شوگر کا شکار ہیں ان کے لئے یوگا ڈاکٹر کا کام کر سکتا ہے۔ ایک ماہر یوگی کا کہنا ہے کہ ایسے مرد و خواتین جو ذیابطیس کا شکار ہیں دن میں دو مرتبہ خالی پیٹ پانچ منٹ تک لیٹ کر خیالی سائیکل چلائیں ان کی شوگر نارمل رہنے لگے گی۔ ڈپریشن اور ٹینشن سے نجات کے لئے رات سونے سے پہلے یا صبح کی تازہ ہوا میں ایسی جگہ بیٹھ جائیں جہاں خاموشی ہو۔ اب آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیے، پھر آہستہ آہستہ لمبے اور گہرے سانس لیں جب آپ سانس اندر لے جائیں تو تصور کریں کہ کائنات میں بسا سکون، چین، خوشی، آرام اور مثبت توانائی آپ اپنے اندر ذخیرہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح سانس باہر نکالتے وقت یہ سوچیں کہ آپ کے وجود کی تمام فکریں، پریشانیاں، ٹینشن، دکھ، اور منفی جذبات اور سوچیں کائنات نے جذب کر لی ہیں۔

شروع شروع میں اس طرح کی تصورات میں یکسوئی قائم کرنا مشکل لگتا ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ آپ اتنے ماہر ہو جاتے ہیں کہ اردگرد کا شور بھی آپ کو متاثر نہی کر پاتا۔

عورت گھر کی ملکہ ہے تو مرد بادشاہ، ملکہ اور بادشاہ دونوں صحت مند رہیں گے تو ان کی رعایا (اولاد) میں سکھ پائے گی۔ اس لئے اپنے وقت کا صحیح استعمال کیجئے اور اپنے پیاروں کے لئے اپنی صحت کا بھی خیال رکھئے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160