تین بھائی تین قبریں

Posted on at


تاریخِ ابنِ عساکر میں صدقہ بن یزید سے منقول ھے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے طرابلس کی ایک جانب تین قبریں دیکھیں جو بلند زمین پر واقع تھیں۔ ایک پر یہ قطعہ لکھا تھا۔

ترجمہ۔“ ایک ایسے شخص کو لذت عیش کیونکر نصیب ہو جسے یقین ھے کہ موت عنقریب اسے اچانک دبوچ لے گی۔ اسکی حکومت و سلطنت ، نخوت و غرور اور کروفر خاک میں ملا دے گی اور اسے آخری گھر میں قیام پر مجبور کر دے گی ”۔

دوسری قبر یہ قطعہ لکھا تھا۔

 

ترجمہ۔“ اور ایک ایسے شخص کو لذت عیش کیونکر نصیب ہو گی جو جانتا ھے کہ اللہ تعالیٰ یقیناً اس سے محاسبہ کریں گے ۔ اسکی جانب سے بندوں پر جو ظلم ہوا ، اس پر مواخذہ ہو گا اور اس نے جو خیر کا کام کیا ہو گا ، اسکی جزا دیں گے ”۔

تیسری قبر یہ قطعہ لکھا ہوا تھا ۔

ترجمہ۔“ اور ایک ایسے شخص کو لذت اور عیش کیونکر نصیب ہو جو ایک ایسے گڑھے میں پہنچنے والا ھے ۔ جس کی منزلیں ، اسکی جوانی کو غارت کر دیں گی ۔ چمکتے ہوۓ چہرے کا سارا حسن چند لمحوں میں جاتا رہے گا اور اس کے جسم کے جوڑ بند ریزہ ریزہ ہو جائیں گے ”۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


TAGS:


About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160