املی

Posted on at


املی

 

 

املی ایک پھلی کا نام ہے جو کہ درخت املی کے ساتھ لگتی ہے۔ املی کے مختلف زبانوں میں مختلف نام ہیں۔ عربی اور فارسی میں اسے تمرہندی، سندھی میں گدامڑی، بنگالی میں املی، ہندی میں انبلی، سنسکرت میں امیلکااملکا اور انگلش میں اسے ٹیمےرنڈ کہا جاتا ہے۔ اس کے باہر کا چھلکا سخت ہوتا ہے اور اسے کھولنے سے اندر سے سرخ سیاہی مائل گودا نکلتا ہے۔ اس کا ذائقہ مزیدار کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔ اس گودے کے اندر سے سرخ رنگ کے بیج بھی نکلتے ہیں۔ یہ گودا اور بیج دونوں چیزیں مختلف قسم کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہیں۔ املی کو تمام لوگ پسند کرتے ہیں اور شوق سے کھاتے ہیں لیکن نوجوان لڑکیوں کو یہ کچھ زیادہ ہی پسند ہوتی ہے۔ وہ املی کی دیوانی ہوتی ہیں اور بہت زیادہ کھاتی ہیں۔

 

 

املی میں مختلف قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہیں اس میں ٹارٹارک ایسڈ اور ٹارٹریٹ آف پوٹاشیم، سائڑک ایسڈ اور دیگر اس قسم کے ایسڈ، شعری اجزاء وغیرہ پائے جاتے ہیں۔

 

 

املی مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے مثلاً دہی بھلوں میں چاٹ میں چاولوں میں وغیرہ وغیرہ یہ  کھانے کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے۔ املی سے چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے جو کہ بہت لذیز ہوتی ہے اور خاص طور پر رمضان شریف میں ہر گھر میں تیار کی جاتی ہے اور ہر گھر کے دسترخوان کی زینت بنتی ہے۔ املی کا کھانے کے ساتھ استعمال نہایت مفید ہے یہ کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160