املی حصہ دوئم

Posted on at


املی 


 


املی کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے۔ جو کہ بہت لذیز اور مزیدار ہوتا ہے۔ اور تمام علاقوں میں شوق سے پیا جاتا ہے۔


 



 


اور خاص طور پر موسم گرما اس کا استعمال بہت وام ہو جاتا ہے۔ پاکستان کے ہر علاقے میں ہر گلی محلے میں اور ہر تفریح گاہوں پر املی کا شربت بیچنے والے لوگ آپ کو عام نظر آہیں گے۔ اسے گرمیوں کا مشہور مشروب مانا جاتا ہے۔ اور بچے، بڑے اور بوڑھے تمام لوگ اسے بکثرت اور شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ مختلف علاقوں اور مختلف گھروں میں املی کا شربت مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے  لیکن املی کا شربت بناتے وقت ایک چیز کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس کو پانی میں بگھونے کے بعد اس کو ہاتھوں سے ملا نہ جائے بلکہ اس کا نتھرا ہوا پانی لے کر اس میں شکر ملا کے استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ املی کا شربت پیاس کو تسکین بخشتا ہے۔ یہ تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے اس لیے اسے گرم بخاروں میں استعمال کرایا جاتا ہے۔


املی کے بیج بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ان کا رنگ سرخ سیاہی مائل ہوتا ہے اس کو توڑنے پر اس میں سے سفید رنگ کا مغز نکلتا ہے جو کہ مختلف قسم کی ادویات مین استعمال ہوتا ہے۔


 



 


اس کا مغز نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے کچھ دن پانی میں بگھو دیا جاتا ہو اس کا چھلکا نرم ہو جاتا ہے اور اس کا مغز حاصل ہو جاتا ہے۔ اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسے بھون لیا جاتا ہے جس سے اس کا چھلکا آسانی سے اتارا جاسکتا ہے۔



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160