بے اولادی

Posted on at


بے اولادی ایک ایسا مرض ہے جو عورت کے لیے ذیادہ مشکلات پیدا کر دیتا ہے مرد تو دوسری شادی کر لیتے ہیں لیکن ایک بانجھ عورت سے کوئی شادی نہیں کرتا مجبوراً عورت کو خاوند کے رحم و کرم پر جینا پڑتا ہے گر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت فرما دییں تو ہی اولاد ہوتی ہے ورنہ تمام زندگی تنہا گزارنی پڑتی ہے شادی کے بعد ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد ہو جس کی ایک مسکراہٹ دیکھ کر والدین تمام پریشانی بھول جاتے ہیں اولاد اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں۔

ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق اپنی اولاد کی پرورش کرتا ہے انھیں معاشرے میں رہنے کے قابل بناتا ہے اس امید پر کہ جب ہم بوڑھے ہوں گے تو یہ اولاد ہمارا سہارا بنے گی لیکن یہ سب نصیب سے ملتا ہے اکثر لوگ علاج کراتے ہیں اس امید پر کہ ان کے ہاں اولاد ہو جائے بہت سے لوگوں کی فریاد اللہ تعالیٰ سنتا ہے اور انھیں نوازتا ہے کچھ کا معاملہ وہی جانتا ہے لیکن صبر بھی بہت بڑا انعام ہے جو لوگ صبر کرتے ہیں انھیں اس کا صلہ ضرور ملتا ہے۔

انھیں خوشیوں سے نوازتا ہے کچھ لوگ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے جلد بازی سے کام لیتے ہیں اور نقصان اُٹھاتے ہیں اور اس کا خمیازہ عورت کو بھی بھوکتنا پڑتا ہے جن کے اولاد ہوتی ہے وہ بھی پریشان ہوتے ہیں کیونکہ جن کے گھر اولاد نہیں ہوتی اُن کے گھر رونق نہیں ہوتی کیونکہ گھر میں اگر بچہ آجائے تو گھر میں کیسے رونق لگ جاتی ہے اکثر جن کے گھر اولاد نہین ہوتی وہ ہسپتال سے بچہ لے کر پالتے ہیں اور اس کی پرورش کرتے ہیں اور اس طرح ان کی تنہائی بھی دور ہو جاتی ہے۔

 



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160